جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

خڑکمر چیک پوسٹ پر حملہ افسوسناک اور شر پسندانہ کارروائی ہے، قومی مفاد کے ساتھ کھیلنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائیگی،حکومت نے بڑے اقدام کا اعلان کردیا

datetime 26  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے خڑکمر چیک پوسٹ پر حملہ افسوسناک اور شر پسندانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حکومت کا ایکشن قانون کے مطابق ہوگا،کسی کو بھی پاکستان کی ساکھ، وقار، قومی تشخص اور قومی مفاد کے ساتھ کھیلنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائیگی،عوامی نمائندہ ریاستی رٹ چیلنج کریں گے تو قانون حرکت میں آئیگا،

ریاستی رٹ کو ہرصورت قائم رکھا جائیگا،، حملہ سے متعلق بلاول کا بیان سیاسی غیر سنجیدگی ہے، قبائلی عوام انشااللہ اپنے علاقے اور پاکستان کی تعمیروترقی میں ہر اول دستہ بنیں گے اور سازشیں دم توڑیں گی۔اتوار کو ٹی وی چینلز کو دیئے گئے انہوں نے کہا کہ خڑکمر چیک پوسٹ پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، اس افسوسناک واقعے میں ایک جتھے کی شکل میں افواج پاکستان کی چیک پوسٹ پر حملہ آور ہو کر دہشت گردوں کو چھڑانے کی کوشش کی گئی، یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب چین کے نائب صدر پاکستان کی موجودہ قیادت اور عوام کے ساتھ جڑے ترقی و خوشحالی کے مشن کو تقویت دینے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف ایک منظم سازش کے تحت ایک ایسا ماحول پیدا کیا گیا جہاں سے کچھ شرپسند عناصر مسلسل پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھے، نو گو ایریا تھا لیکن وزیراعظم عمران خان ہی ملک کے وہ واحد وزیراعظم ہیں جنہوں نے قبائلی علاقوں میں جا کر قبائلی عوام کے زخموں پر مرہم رکھا، ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوئے اور ان کو مرکزی سیاسی نظام کے اندر حصے دار بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سارا عمل احسن طریقے سے چل رہا تھا اور علاقے کی تعمیروترقی کیلئے انقلابی اقدامات ہو رہے تھے، وزیراعظم عمران خان کی بصیرت کی روشنی میں قبائلی علاقوں میں تعمیروترقی کے عمل کو تیز کیا جا رہا تھا اور انشااللہ اس عمل کو مذید تیز بھی کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ان علاقوں میں جہاں سے بارود کی بدبو آتی تھی وہاں انہوں نے پھولوں کی خوشبو کو مہکنے پر مجبور کیا اور وہاں وزیراعظم عمران خان کے اقدامات سے قبائلی عوام کے ان تمام حقوق کی طرف مثبت پیشرفت کا آغاز ہوا، اب جس استقامت، جرات، صبر اور عظیم جذبہ حب الوطنی سے قبائلی عوام نے مصائب اور مشکلات کا سامنا کیا، آج انہیں آئینی و جمہوری حقوق اور ترقی و خوشحالی کے ثمرات ملنے کا وقت آیا تو یہ کچھ شرپسند عناصر اس ترقی و خوشحالی کے راستے میں روڑے اٹکا رہے ہیں،

وہ عوام کے اس فائدے کو روکنے کے لیے عالمی طاقتوں کے ہاتھوں کھلونہ بن رہے ہیں اور پاکستان کے دفاع کو کمزور کرنے کے درپے ہیں لیکن موجودہ حکومت، افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے ادار ے پر عزم ہیں، وہ ہر کوشش کو ناکام بنائیں گے، ہم نے اس علاقے کو دہشت گردی سے پاک کرنے کی بہت زیادہ قیمت ادا کی ہے، لازوال قربانیاں دی ہیں، کئی ہزار قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں، تب جا کے وہاں امن بحال ہوا ہے اور حالات اس قابل ہوئے ہیں کہ وہاں سیاسی جلسے ہوں لیکن اب اگر ان جلسوں میں ایسی زبان استعمال ہو گی جس کا مقصد ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنا، عوام کو گمراہ کرنا اور بے بنیاد پراپیگنڈہ کر کے وہاں پاکستان مخالف قوتوں کے ایجنڈے کو پروان چڑھاناتو یہ ناقابل قبول ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…