پاکستان میں تیل وگیس کی تلاش، ڈنمارک نے حکومت کو بڑی پیشکش کردی

26  مئی‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن) معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے کہا ہے کہ پاکستان میں تیل اور گیس کی دریافت کے نتائج بہت حوصلہ افزا ہیں۔ دریافت کے لیے چالیس نئے بلاکس کی تشخیص کی جا رہی ہے۔ حکومت بعض ترامیم کے ساتھ تیل اور گیس کی ایک جامع پالیسی مرتب کر رہی ہے۔

ڈنمارک کے سفیر رالف مائیکل نے معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر سے ملاقات کی جس میں تیل اور گیس کے شعبے میں تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔معاون خصوصی پٹرولیم نے کہا کہ پچھلے پانچ سالوں میں تلاش اور پیداوار کے  نئے  بلاکس نیلام نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے گیس کی پیداوار میں سالانہ 5 فیصد سے 7 فیصد کمی ہوئی ہے۔ندیم بابر نے کہا کہ تیل اور گیس کی دریافت کے لیے چالیس نئے بلاکس کی تشخیص کی جا چکی ہے۔ پہلے مرحلے میں دس سے پندرہ بلاکس نیلامی کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ پانچ مقامی ریفائنریاں صرف بارہ ملین ٹن کی پٹرولیم مصنوعات پیدا کر رہی ہیں جبکہ سالانہ طلب 25 ملین ٹن ہے۔معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے کہا کہ حکومت تیل کی نقل وحرکت کے لیے آف روڈ ذرائع استعمال کرنے میں گہری دلچسپی لے رہی ہے۔اس موقع پر ڈنمارک کے سفیر کا کہنا تھا کہ ڈنمارک پاکستان میں تیل اور گیس کے شعبے میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ ڈنمارک پاکستان میں ہوائی ٹربائن لگانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔  حکومت بعض ترامیم کے ساتھ تیل اور گیس کی ایک جامع پالیسی مرتب کر رہی ہے۔ڈنمارک کے سفیر رالف مائیکل نے معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر سے ملاقات کی جس میں تیل اور گیس کے شعبے میں تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…