چیئرمین نیب سے منسلک آڈیو، ویڈیو نشر کرنے والے نجی ٹی وی چینل کیخلاف سخت ایکشن لے لیا گیا

25  مئی‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسیک)پیمرا حرکت میں آگیا، چیئرمین نیب سے منسلک آڈیو اور ویڈیو نشر کرنے پر نجی ٹی وی چینل کو شوکاز نوٹس جاری ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیمرا کی جانب سے ایئر ویوز میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ (نیوز ون) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر

کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ ٹی وی چینل نے 23 مئی کو بریکنگ نیوز میں آڈیو اور ویڈیو کلپس کے ساتھ چیئرمین نیب کو نشانہ بنایا اور اسے متعدد مرتبہ نشر کیا گیا۔چینل نے دعویٰ کیا تھا کہ مبینہ گفتگو اور کلپس عوامی مفاد میں نشر کیے گئے تھے، لیکن تقریباً ایک گھنٹے بعد چینل نے معذرت طلب کر لی اور کہا کہ ویڈیو کلپس غیر تصدیق شدہ تھیں۔ پیمرا کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ نشریاتی ادارے نے خبر چلانے پر چیئرمین نیب سے بھی معافی مانگی۔ہتک آمیز اور جھوٹے پروپیگنڈا نشر کرنا اور اہم ادارے کے سربراہ کے وقار کو نقصان پہنچانا، الیکٹرانک میڈیا (پروگرامز اینڈ ایڈورٹائزمنٹ) ضابطہ اخلاق 2015ء اور پیمرا آرڈیننس 2015ء کی سنگین خلاف ورزی ہے۔پیمرا کی جانب سے جاری نوٹس میں نجی ٹی وی چینل نیوز ون سے 7 دن میں جواب طلب کیا گیا ۔ چینل کے سی ای او کو 31 مئی کو پیمرا ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ذاتی حیثیت میں یا نمائندے کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ۔ پیمرا نوٹس میں کہا گیا کہ اگر نشریاتی ادارہ ہدایات پر عمل کرنے میں ناکام رہا تو چینل کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…