پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف کو بڑا سرپرائز مل گیا

datetime 25  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف کی ایک دن کے لئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔لاہور کی احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت ہوئی، حمزہ شہباز عدالت کے روبرو پیش ہو گئے۔

تاہم شہباز شریف بیرون ملک ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہو سکے، شہباز شریف کے وکیل نے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست عدالت میں جمع کروائی۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان میں شہباز شریف کے ٹیسٹ کی سہولت ہی میسر نہیں ہے جس کی وجہ سے انہیں بیرون ملک رکنا پڑ رہا ہے، شہباز شریف کا 7 جون کو ٹیسٹ ہونا ہے جس کی رپورٹ آتے ہی شہباز شریف واپس آجائیں گے۔نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے استثنیٰ کی درخوات کے خلاف اپنے جوابی دلائل میں موقف اختیار کیا کہ شہباز شریف عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک گئے، ملزم کی جانب سے بار بار حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دے دی جاتی ہے جب کہ عدالت کے سامنے آشیانہ اقبال اسکینڈل کے دیگر ملزمان اور گواہان ہر سماعت پر موجود ہوتے ہیں، ملزم کی حاضری سے استثنی کی بار بار کی درخواستوں کی وجہ سے کیس کا ٹرائل رکا ہوا ہے۔عدالت نے شہباز شریف کی ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 28 مئی تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز کو ہدایت کی کہ وہ شہباز شریف سے ہدایات لے کر آئیں کہ وہ کس حتمی تاریخ کو عدالت کے روبرو پیش ہوں گے۔ عدالت نے آشیانہ اقبال اسکینڈل کی سماعت بھی 28 مئی تک ملتوی کر دی۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…