ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

چیئرمین نیب نے مستعفی ہونے کیلئے مشاورت شروع کردی

datetime 24  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مستعفی ہونے کے لیے مشاورت شروع کر دی، یہ بات سینئر صحافی عمر چیمہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہی، واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل نے چیئرمین نیب کے خلاف ایک بے بنیاد خبر چلائی تھی، جس میں چینل نے آڈیو اور ویڈیو چلائیں لیکن بعد میں چینل نے یہ خبر چلانے پر معذرت کر لی، دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے چیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب)کی مبینہ ویڈیو کے معاملے پرپارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئیر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چیئر مین نیب کی مبینہ وڈیو کے حوالے سے قومی اسمبلی کے رولز کے تحت خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائیجو اس معاملے میں ملوث کرداروں کا تعین کرے۔شاہد خاقان نے کہا کہ وہ اس حوالے سے دوسری جماعتوں سے بھی رابطہ کریں گے۔ خواجہ آصف پیر کو اس معاملے پر قومی اسمبلی میں قراردادبھی پیش کریں گے۔سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ چئیرمین نیب کے گزشتہ روزکے واقعہ پرکل رات میں بہت واضح موقف دے چکا ہوں۔شہباز شریف نے کہا اس معاملے میں وزیراعظم کیدوست کے چینل سیویڈیو نشر ہونے کے نئے انکشافات کی روشنی میں ہمارا مطالبہ ہے کہ ایک پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے جو وزیراعظم اور چئیرمین نیب سے اِن سوالوں کے جواب لے اورحقائق عوام کیسامنے لائے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چیئرمین نیب کی مبینہ وڈیو سے متعلق شہباز شریف کا ٹویٹ بھی آ گیا کہ یہ چئیرمین نیب کا ذاتی معاملہ ہے۔انہوں نے کہا گزشتہ روز نیب کا اجلاس ہوا جس کی صدارت خود چئیرمین نیب نے کی،اس کے بعد جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ یہ بے بنیاد خبر ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جس ادارے نے آڈیو وڈیو چلائی وہ وزیر اعظم عمران خان کے دوست بھی ہیں اور مشیر بھی۔ انہوں نے پی ٹی آئی الیکشن کو فنڈ بھی کیا ہے،اب یہ ساری بات وزیر اعظم ہاس تک جا پہنچی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے سوال اٹھایا کہ کیا کہیں سارے معاملے میں وزیر اعظم کا ہاتھ ہے؟ انہوں نے کہا کہ ایک اصول ہے جب تک جرم ثابت نہ ہو وہ بے گناہ ہے،لیکن وزیراعظم اور نیب کا اصول الگ ہے،یہاں الزام لگتا ہے اور مجرم بنا دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف کو ستر دن تک ریمانڈ میں کس کے کہنے پر رکھا اب سامنے آئیگا۔ اب چیئرمین نیب پر الزام لگا ہے، ہم چاہتے ہیں چیئرمین نیب کو انصاف ملے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پہلے دن سے نیب پر تحفظات ہیں، کیا نیب حکومت کے تابع ہے، کیا حکومت کرپشن چھپا رہی ہے؟ ہم نے نیب کے حوالے سے سوال کئیتھے اب انکی کڑیاں ملنی شروع ہوگئیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کے پی میں احتساب سب نے دیکھ لیا ہے۔ آج چیئرمین نیب کو بلیک میل کیا جا رہا ہے ان پر دبا ڈالا جا رہا ہے کہ حکومت کی کرپشن چھپائے،اب حقائق پاکستان کے عوام کے سامنے آنے چاہیئں ان معاملات میں ادارہ، وزیراعظم اور انکے دوست سب ملوث ہیں اب یہ معاملہ عام نہیں رہا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…