مریضوں میں ایچ آئی وی پھیلانے کا الزام،لاڑکانہ کے ڈاکٹر کو”کلیئر“قراردے دیاگیا،خودبھی ایڈز کا مریض ہے، افسوسناک انکشافات

24  مئی‬‮  2019

لاڑکانہ(این این آئی) مریضوں میں ایچ آئی وی پھیلانے کا الزام،لاڑکانہ کا ڈاکٹرمظفر گھانگھروکلئیر قرارپائے لیکن انہیں مجرمانہ غفلت کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ ان پر الزام تھا کہ انھوں نے انجکشن کے ذریعے مریضوں میں وائرس منتقل کیا۔

ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود بنگش نے بتایا کہ  ڈاکٹر مظفر نے جان بوجھ کر اپنے مریضوں میں ایچ آئی وی منتقل نہیں کیا۔ تاہم انھوں نے ایسا کرنے سے روک تھام کے لیے خاطر خواہ کوششیں نہیں کیں۔ مسعود بنگش کو اس جے آئی ٹی کا حصہ بنایا گیا تھا جس کو ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان بلوچ نے تشکیل دیا تھا۔ڈاکٹر مظفر کو 30 اپریل کو حراست میں لیا گیا تھا،ان کا ایڈز ٹیسٹ پوزیٹو آیا تھا۔ انھوں نے ابتدا میں یہ ٹیسٹ کروانے سے انکار کردیا تھا۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ ڈاکٹر مظفر نے بدلہ لینے کی خاطر ایسا کوئی قدم اٹھایا۔ مسعود بنگش نے اس دعوی کی نفی کی کہ ڈاکٹر مظفر کو دوسرے کی ناکامی پر قربانی کا بکرا بنایا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ اگر ہم اس کو پھنسانا چاہتے یا ایسا ثابت کرتے کہ وہ واحد مجرم ہے تو ہم یہ کہہ دیتے کہ اس نے جان بوجھ کر ایسا کیا ہے، یہ وہی کچھ ہے جو سب کا خیال ہے۔انھوں نے کہا کہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات ہوئی ہیں،ہم کو معلوم ہوا کہ اس نے یہ سب جان بوجھ کر نہیں کیا اور وہ فرد واحد نہیں تھا جس سے یہ سب ہوا، تاہم اس سے کوتاہی ضرور سرزد ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…