پولیس کا پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماؤں کے لیے تحریری انتباہ

23  مئی‬‮  2019

ڈیرہ اسماعیل خان( آن لائن ) پولیس نے تحریری انتباہ جاری کیا ہے جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ افغانستان کے دہشت گرد پشتون تحفظ موومنٹ ( پی ٹی ایم) کے قائدین کو ہدف بنا سکتے ہیں۔ تحریری انتباہ کے مطابق پی ٹی ایم رہنماؤں علی وزیر، مولوی قاضی طاہر، حیات پرہغال اور

شیر اللہ کو احتیاط کی ضرورت ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس نے تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ چاروں افراد بطور خاص غیر ضروری سفر نہ کریں، اپنے پروگرام سے کسی کو آگاہ نہ کریں، عوامی اجتماعات سے اجتناب برتیں اور اپنے گھر کی حفاظت کا خاص خیال رکھیں۔ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈی پی او سلیم ریاض نے اس ضمن میں ایک انٹرویو میں بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے پی ٹی ایم رہنماؤں کو سرکاری گارڈز فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ پشتون تحفظ موومنٹ کے مرکزی رہنما، علی وزیر نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ انھیں پولیس کی جانب سے تحریری بیان ملا ہے۔ علی وزیر نے الزام عائد کیا کہ یہ خدشات دراصل ہمیں گھروں تک محصور رکھنے کا ایک حربہ ہیں۔مولانا قاضی طاہر نے بھی امریکی میڈیاکو بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی پولیس کی جانب سے انھیں اطلاع موصول ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…