پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

اختیارات کے غلط استعمال اور کوتاہی میں فرق ، ہر غلط کام جرم نہیں، چیف جسٹس کے اہم کیس میں ریمارکس

datetime 22  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ اختیارات کے غلط استعمال اور کوتاہی میں فرق ہے، ہر غلط کام جرم نہیں،ہر سرکاری افسر کو ساری گڑبڑ کا معلوم ہوتا ہے، نان نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا کاروبار متعلقہ افسران کی مرضی کے بغیر نہیں ہو سکتا۔

بدھ کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ نیب کے وکیل نے بتایا کہ ملزم نے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر 5 گاڑیاں رجسٹرڈ کیں۔ عدالت نے سماعت کے بعد سابق ای ٹی او الفت نسیم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے ملزم کو چار سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانے کا فیصلہ برقرار رکھا، تاہم سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کی مد میں ملزم کو 20 لاکھ کا جرمانہ ختم کردیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ ہونے کے باعث سرکاری خزانے کو نقصان نہیں پہنچا۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے کہ اختیارات کے غلط استعمال کرنے اور کوتاہی ہونے میں فرق ہوتا ہے، ہر غلط کام جرم نہیں ہوتا، دیکھنا یہ ہے کہ ملزم الفت نسیم نے جان بوجھ کر جعلی دستاویزات کو تسلیم کیا یا غلطی سے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی منڈیاں لگی ہوئی ہیں، ہر سرکاری افسر کو ساری گڑبڑ کا معلوم ہوتا ہے، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا کاروبار بہت وسیع ہے، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا کاروبار متعلقہ افسران کی مرضی کے بغیر نہیں ہو سکتا، فوجی آ پریشن کے دوران بھی ایک پرچی پر نان کسٹم پیڈ گاڑیاں سرحد پار کرتی تھیں۔

پہلے ایک پیلی گاڑیوں کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا، اب وہ پیلی گاڑیاں ساری افغانستان چلی گئی ہیں ایک بھی نظر نہیں آتی۔ ملزم کے وکیل نے کہا کہ پیلی گاڑیاں نواز شریف حکومت نے جاری کی تھیں، افغانستان میں پیلی گاڑیوں کو نوازی کہا جاتا ہے، ملزم نے تمام گاڑیوں کی تصدیق کیلئے ایف بی آر کو خطوط لکھےتھے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…