پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

ندیم نصرت اور واسع جلیل کو قتل کی دھمکی،امریکی عدالت نے متحدہ لندن میری لینڈ چیپٹر کے رہنما قیصر علی کو سخت سزا سنا دی

datetime 22  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)ایم کیو ایم لندن میری لینڈ چیپٹر کے رہنما قیصر علی کو پارٹی کے سابق رہنمائوں ندیم نصرت، ان کی اہلیہ اور واسع جلیل کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر ایک سال کی قید، ایک ماہ کی جیل اور 11 مہینے کیلئے معطل کردیا۔ورجینیا کی فئیرفیکس کائونٹی عدالت نے ندیم نصرت، ان کی اہلیہ اور سی ای سی کے سابق رکن واسع جلیل کو سرعام قتل کی دھمکی والے ٹوئٹ پر قیصر علی کو مجرم قرار دیا۔

ندیم نصرت اور واسع جلیل نے تقریبا ایک سال قبل ایم کیو ایم لندن سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ ندیم نصرت لندن میں وائس آف کراچی اور جنوبی ایشیا اقلیت الائس فائونڈیشن چلارہے ہیں۔امریکا میں ایم کیو ایم کے باوثوق ذرائع کے مطابق قیصر علی عدالت کی طرف سے ٹرائل پر ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق باوثوق ذرائع نے بتایاکہ قیصر علی کو ٹرائل کے دوران اچھے رویہ دکھانا ہوگا، ایسا نہ کرنے کی صورت میں انہیں فوری گرفتار اور قید ہو جائے گی۔عدالت نے واسع جلیل، ندیم نصرت اور ان کے اہلخانہ کے حق میں 2 سال کے لیے پروٹیکشن آرڈر جاری کیا ہے جس کے تحت قیصر علی کو ندیم نصرت، ان کی بیوی اور واسع جلیل یا ان کے اہلخانہ کے قریب جانے یا ملنے سے روک دیا گیا ہے۔عدالت نے ایم کیو ایم کے بالٹی مور کے انچارج کو اسلحہ اور اس کے لائسنس ضبط کرانے کے احکامات بھی دئیے۔ ایم کیو ایم کے انچارج مستقبل میں کوئی اسلحہ نہیں خرید سکیں گے۔نمائندے نے گزشتہ ماہ خبر دی تھی کہ ایم کیو ایم بالٹی مور کے کارکن پر 3 افراد کو قتل کی دھمکی کا الزام ہے لیکن اس وقت علی کے مقاصد کا نہیں پتا تھا۔عدالت میں پتا چلا کہ دھمکائے جانے والے تینوں شخص ندیم نصرت، ان کی بیوی اور واسع جلیل تھے جو کہ بانی ایم کیو ایم سے علیحدگی اختیار کرچکے ہیں۔53 سالہ قیصر علی پر الزام ہے کہ اس نے امریکا سے 3 پاکستانیوں کو قتل کرنے کا وعدہ کیا تھا جس کی وڈیو نومبر میں ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی تھی۔ جبکہ علی نے اس الزام کو مسترد کیا تھا۔امریکا میں پولیس کو یقین ہے کہ دھمکی کا تعلق ایم کیو ایم لندن کے رہنمائوں سے نہیں ہے اور علی نے دھمکی خود دی۔قیصر علی نے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ ہم الطاف حسین بھائی کے وقادار کارکن ہیں، ہم اچانک گھر میں گھس کر قتل کریں گے۔لندن پولیس نے فیئر فیکس عدالت میں درج ہونے والے کیس میں اس ٹوئٹر پیغام کو پیش کیا۔علی نے قتل کی دھمکی دینے والے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس میرے پیغام کا غلط ترجمہ کررہی ہے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…