پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

چاند دیکھنے کا فیصلہ ہم ہی کرینگے ،مفتی منیب نے بڑا قدم اٹھا لیا

datetime 21  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ،آن لائن) رویت ہلال کمیٹی نے شوال کا چاند خود دیکھنے کا فیصلہ کر لیا ۔نجی ٹی و ی کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 4 جون کو طلب کیا گیا ہے جس میں کمیٹی کے ارکان شوال کا چاند دیکھیں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے تیار کردہ قمری کیلنڈراسلامی نظریاتی کونسل کوبھجوادیا اور کہا قمری کیلنڈر کے مطابق شوال کا چاند 4جون کو نظر آنے کا امکان ہے اور عید الفطر 5 جون ہوگی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے تیار کردہ قمری کیلنڈراسلامی نظریاتی کونسل کوبھجوادیا ، اسلامی نظریاتی کونسل سے 5 دن میں رائے مانگی ہے۔گزشتہ روز فواد چوہدری نے چیئرمین کونسل سے فون پر رابطہ کیا تھا، ان کا کہنا ہے کہ قمری کیلنڈر کونسل کی رائے کے بعد وفاقی کابینہ بھجوائیں گے۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ قمری کیلنڈر مکمل کر لیا گیا ہے، وزارت سائنس، اسپارکو، محکمہ موسمیات کے ماہرین نے قمری کیلنڈر تیار کیا گیا ہے۔قمری کیلنڈر کے مطابق امسال 29روزے ہوں گے اور شوال کا چاند 4جون کو نظر آنے کا امکان ہے اور عید الفطر 5 جون ہوگی، انہوں نے کہا تھا کہ قمری کیلنڈر جاری کرنے سے قبل مفتی منیب الرحمن اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے مشاورت کی جائے گی۔واضح رہے کہ فواد چوہدری نے قمری کیلنڈر بنانے کیلئے پانچ رکنی کمیٹی قائم کی تھی، جس میں اسپارکو، محکمہ موسمیات اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے ماہرین شامل تھے۔فواد چوہدری نے دعوی کیا تھا کہ پندرہویں روزے تک قمری کلینڈر بن جائیگا اور چاند دیکھنے کے لئے ایپ تیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان میں سائنس اور ٹیکنالوجی کو توجہ کی ضرورت ہے ، ٹیکنالوجی میں ہم آگے جاکر اور کام کرنے والے ہیں۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…