اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پانچ سال کے لئے  قمری کیلینڈر تیار،عید الفطر کس دن اور کس تاریخ کو ہوگی؟حکومت نے قبل از وقت اعلان کردیا

datetime 20  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پانچ سال کے لئے  قمری کیلینڈر تیار کر لیا ہے عید الفطر بدھ 5  جون  کو ہو گی۔ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنا چاہئے پرانی دور بین سے چاند دیکھنا جائز جبکہ جدید ٹیکنالوجی سے چاند نہ دیکھنے  کی علماء کی منطق سمجھ سے بالا تر ہے ریاست کے اندر ریاست بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انسانی آنکھ سے چاند دیکھنا اتنا ہی ضروری ہو تو ہر گلی، محلے اور شہر  کی اپنی اپنی عید ہو گی

ملائیشیا، برونائی اور ترکی جیسے اسلامی ممالک قمری کیلینڈر  کے مطابق محرم، رمضان اور عیدین کا فیصلہ کرتے ہیں۔ پیر کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ  چاند کی رویت کے حوالے سے دہائیوں سے جاری تنازع  کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنے کے لئے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے قمری کیلینڈر تیار کر لیا ہے ہمارے پیارے نبی حضرت محمدؐ کا ارشاد ہے کہ مسلمان علم کی قوم ہے اور تحقیق کی قوم ہے اس لئے ٹیکنالوجی اور علم سے استفادہ حاصل کرنا ہم سب کا فرض ہے قمری کیلینڈر کی تیاری میں خلائی تحقیقاتی ادارے سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزرات سائنس و ٹیکنالوجی کی سائنس دانوں نے حصہ  لیا اور نہایت محنت اور عرق پریزی  کے ساتھ تمام پہلوؤں کو سامنے رکھ کر کیلینڈر مکمل کیا ہے  انہوں نے کہا کہ 5 سال کی مدت رکھنا ضروری نہیں تھا  تا ہم جدید ٹیکنالوجی  کے آمد کے پیش نظر پانچ سال بعد دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ چاند کی رویت کے حوالے سے اسلامی نقطہ نظر میں دو رائے  پائی جاتی ہیں امام احمد بن حنبلؒ کے مطابق چاند کا انسانی آنکھ سے نظرآ نا ضروری ہے اور عالم اسلام میں کسی جگہ پر بھی چاند نظر آ جائے تو پورے عالم اسلام میں عید ہو گی جبکہ امام شافعیؒ کے مطابق یہ قطعی طور پر سائنسی معاملہ ہے اور سائنسی طریقے سے ہی چاند کی رویت کا فیصلہ ہو نا چاہئے فوا دچوہدری نے کہا کہ علماء کی یہ منطق سمجھ سے بالا تر ہے کہ پرانی دور بین سے چاند دیکھنا جائز  جبکہ جدید ٹیکنالوجی سے دیکھنا ناجائز ہے

اسی لئے کیلینڈر اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوا دیا ہے اور چاند کی پیدائش کے حوالے سے پوار سائنسی طریقہ کار بھی واضح کیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر انسانی آنکھ سے چاند دیکھنا اتنا ہی ضروری ہو ہر گلی، محلے اور شہر کی اپنی اپنی عید ہونی چاہئے اس صورت میں ایک عید ہو ہی نہیں سکتی ریاست کے اندر ریاست بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی سائنسی طریقے سے چاند کی رویت کا اعلان کرنا ریاست کا اختیار ہونا چاہئے اس دیرینہ مسئلے کے حل کے لئے عوام کی دلچسپی بہت حوصلہ افزاء ہے انہوں نے کہا کہ ملائیشیا، برونائی اور ترقی جیسے مسلم ممالک اب قمری کیلینڈر کے مطابق ہی  محرم، رمضان اور عید کا فیصلہ کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…