اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ہدایت پر وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مایرین نے سائنسی بنیادی قمری کیلنڈر تیارکرلیا،قمری کیلنڈرپانچ سال کے لئے تیار کیا گیا، پانچ سال بعد دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ماہ رمضان میں ہی قمری کیلنڈر جاری کرنے کا اعلان کیا،وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کاقمری کیلنڈر بارے اسلامی نظریاتی کونسل سے
رائے لینے کا فیصلہ کیا اس سلسلے میں وفاقی وزیر نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل سے ٹیلی فونک رابطہ، کیلنڈر بارے آگاہ کردیا،اسلامی نظریاتی کونسل سے منظوری کے بعد کیلینڈر وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا،وفاقی وزیر فواد چوہدری تنے کیلنڈر جاری کرنے سے پہلے علماء سے بھی مشاورت کا فیصلہ کیا ہے، فواد چوہدری کی جانب سے مشاورت کے لئے مفتی منیب الرحمان اورمفتی پوپلزئی کو دعوت دی جائیگی