اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین سفارتی تعلقات مزید کشیدہ،پاکستان کے بنگلہ دیشی سفارتکارکو ویزہ دینے سے انکارپر بنگلہ دیش کا انتہائی اقدام

datetime 20  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین سفارتی تعلقات مزید کشیدہ ہوگئے،بنگلہ دیش نے پاکستانیوں کیلئے ویزا اجراء روک دیا۔ذرائع کے مطابق پاکستانی شہریوں کو گزشتہ 7 روز سے  ویزے جاری نہیں کیے جا رہے، وفاقی دارالحکومت میں بنگلہ دیشی ہائی کمیشن کا ویزا سیکشن گزشتہ پیر سے بند ہوگیا،بنگلہ دیش نے فیصلہ اپنے سفارتکار اقبال حسین کو ویزا کے عدم اجراء پر کیا۔ ذرائع کے مطابق اقبال حسین، بنگلہ دیشی ہائی کمیشن میں پریس اور ویزا قونصلر تھے۔ذرائع کے مطابق اقبال حسین نے جنوری میں ویزا میں توسیع کی درخواست دی تھی۔ ذرائع نے کہاکہ

وزارت داخلہ نے 4 ماہ گزرنے پر بھی اقبال حسین کو ویزا توسیع نہیں دی،محمد اقبال حسین ویزا توسیع کے انتظار میں ملازمت سے سبکدوش ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق اقبال حسین کی بیٹی کے ویزا پر بھی توسیع نہیں دی گئی۔انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیشی پریس قونصلر بیٹی کے ہمراہ تاحال وطن واپسی کے منتظر ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈھاکہ میں پاکستانی ناظم الامور کی بھی معاملے پر طلبی کی گئی۔ بنگلہ دیشی حکام کے مطابق حکومت پاکستان ہمارے سفارتکار کی جلد واپسی یقینی بنائے۔ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ بھی ویزا معاملے پر اپنا مؤقف دینے سے گریزاں ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…