لاہور(سی پی پی)لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیاہے۔عمران خان کے خلاف متفرق درخواست پر کیس کی سماعت آئندہ ہفتے میں ہوگی ۔ وزیر اعظم عمران خان کی نا اہلی کے لیے کیس کی جلد سماعت کے لئے
متفرق درخواست پر سماعت جسٹس شاہد وحید خان نے لائرز فانڈیشن فار جسٹس کی درخواست پر کی۔عدالت نے ابتدائی شنوائی کے بعد وزیراعظم عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست کو آئندہ ہفتے میں سماعت کے لیے مقرر کرنے کاحکم دے دیا۔درخواست میں وفاقی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان نیازی کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ نواز شریف کے دور حکومت میں عمران خان نے لوگوں کو سول نافرمانی کے لیے اکسایا ہے۔ عمران خان نے لوگوں کو اکسایا کہ وہ ٹیکس نہ دیں اور بیرون ممالک سے رقوم بھی نہ بھیجیں۔عمران خان پر یہ الزام بھی عائد کیا گیاہے کہ انہوں نے حامیوں سمیت پارلیمنٹ کی بلڈنگ پر دھاوا بولا اور اور گیٹ توڑے۔درخواست گزار نے عمران خان پر یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ انہوں نے ملکی سالمیت کے خلاف اقدامات کیے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ملکی سیاسی نظام کو تباہ کرنے کی کوشش کی ہے۔درخواست گزار کی طرف سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت وزیر اعظم عمران خان کو آرٹیکل 62 ون جی کے تحت نا اہل کرے اور آئین کے آرٹیکل 124 اے کے تحت کارروائی کا حکم دے۔