سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ سے تنگ لڑکی نے زہر پی کر خودکشی کرلی ، ایک نوجوان اور اسکےساتھی ایڈٹ شدہ تصاویر سے بلیک میل کررہے تھے ،مطالبہ پورا نہ ہونے پرکیا کام کیا؟خط منظر عام پرآگیا

20  مئی‬‮  2019

بدین(آن لائن)بدین میں سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ سے تنگ آکر لڑکی نے زہر پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ متوفی لڑکی کے ورثاء کا کہنا ہے ان کی بیٹی کی ایک تحریر سے بلیک میلنگ کا انکشاف ہوا۔

لڑکی کو ایک نوجوان اور اس کے ساتھی ایڈٹ شدہ تصاویر سے بلیک میل کررہے تھے۔ورثا کا مزید کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کو بلیک میل کرنے والوں نے 50 ہزار روپے بھی وصول کیے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے شکایت درج کرلی گئی ہے تاہم ملزمان فرار ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر کسی کو بلیک میل کرنا قابل سزا جرم ہے جس کے لیے ملک میں سائبر کرائم کا قانون بھی لاگو ہے جس کے تحت ملزمان کو سزائیں بھی سنائی جاچکی ہیں۔سائبر کرائم کی ایک عام تعریف یہ بیان کی جاتی ہے کہ ہر ایسی سرگرمی جس میں کمپیوٹرز یا نیٹ ورکس کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہوئے کسی کو ہدف یا مجرمانہ سرگرمیاں کی جائیں یا کمپیوٹر کی دنیا سے جڑی ایسی سرگرمیاں جو یا تو غیرقانونی ہو یا انہیں مخصوص فریقین کی جانب سے خلاف قانون سمجھا جائے اور ان میں عالمی الیکٹرونک نیٹ ورکس کو استعمال کیا جائے انہیں سائبر کرائم سمجھا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…