منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سوشل میڈیا پر شادی سیکنڈل کی گونج لیکن چین سے ایک پاکستانی دلہن نے ویڈیو پیغام جاری کردیا،جانتے ہیں اپنے چینی شوہر کے بارے میں کیا کہا؟

datetime 20  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شادی سیکنڈل میں نیا موڑ، پاکستانی لڑکی حنا پطرس نے اپنے چینی شوہر کے ہمراہ ویڈیو پیغام جاری کردیا۔ چین کے سفارت کار لیجیان زہآؤ نے ٹویٹر پر مینگورہ کی رہائشی پاکستانی خاتون حنا پطرس کا اپنے چینی شوہر کے ہمراہ ویڈیو بیان جاری کیا ۔

جس میں خاتون کا کہنا تھا کہ وہ چین میں بہت خوش ہیں اور سسرالیوں سمیت ہر جگہ انہیں عزت و تکریم سے نوازا جاتا ہے۔ویڈیو میں پاکستانی خاتون نے کہا کہ میرا نام حنا پطرس ہے اور میں پاکستان سے تعلق رکھتی ہوں۔میں مینگورہ سوات کی رہائشی ہوں۔ میری شادی چینی باشندے کے ساتھ ہوئی ہے جن کا نام وانگ ٹن چوئن ہے۔ میری شادی کو تقریباً پانچ ماہ ہونے والے ہیں، اللہ کا شکر ہے کہ ابھی تک سب کچھ ٹھیک جا رہا ہے۔ میں بہت خوش ہوں ، میرے سسرالی بہت اچھے ہیں۔ میرے شوہر میرا بہت خیال رکھتے ہیں۔میں جب سے یہاں آئی ہوں،مجھے محسوس ہی نہیں ہوا کہ میں باہر سے آئی ہوں، مجھے امید ہے کہ میں آگے بھی خوش رہوں گے۔ چینی سفارت کار نے پاکستانی خاتون کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ غیر قانونی شادی کے دھندے میں ملوث ہر شخص کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی تاہم اب تک کی تحقیقات میں پاکستانی لڑکیوں کی کے اعضاء چوری کرنے کی خبریں جھوٹی ثابت ہوئیں اور اس حوالے سے کسی قسم کے شواہد نہیں ملے۔واضح رہے کہ کچھ کیسز ایسے سامنے آئے ہیں جہاں پر چینی شوہروں نے اپنی پاکستانی بیویوں سے غیر انسانی سلوک کیا۔جس کے بعد کچھ گرفتاریاں بھی عمل میں آچکی ہیں ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…