کچھ لوگ وزیراعظم عمران خان کو ورغلا کر آئی ایم ایف لے گئے،اب کیا ہوگا؟معاشی امور کے ماہرڈاکٹر اشفاق حسن  نے انتہائی خطرناک پیش گوئی کردی

20  مئی‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن) معاشی امور کے ماہر ڈاکٹر اشفاق حسن نے کہا ہے کہ کچھ لوگ وزیراعظم عمران خان کو ورغلا کر آئی ایم ایف لے گئے قرض پروگرام ملنے کے باوجود گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ مندی کا شکار ہوئی، ڈالر کی قیمت کا تعین مارکیٹ کے رحم وکرم پر چھوڑنا ملک کیلئے تباہ کن ہو گا،

ڈالر کی قیمت بڑھے کی جبکہ بجٹ میں اضافی ٹیکس بھی لگیں گے۔ پیر کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر اشفاق حسن نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے حالیہ پروگرام کے تحت ڈالر کی قیمت کا تعین مارکیٹ کرے گی حکومت سٹیٹ بنک کا اس میں عمل دخل نہیں ہوگا، پاکستان میں ڈالر کی قیمت بہت محدود ہے اس لئے بہت سے لوگ اور عناصر اس سے کھیل سکتے ہیں اور اثرانداز ہو سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت کا تعین مارکیٹ پر چھوڑنا پاکستان کے لئے تباہی کا باعث بنے گا، ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گا اور جب روپے کی قدر کم ہو گی تو درآمد ہونے والی تمام چیزیں مہنگی ہونگی اور اس کے اثرات عوام پر پڑیں گے، انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ مارکیٹ میں استحکام کے نام پر وزیراعظم کو گھیر کر آئی ایم ایف کے پاس لے گئے اگر مارکیٹ میں استحکام آنا ہوتا تو آئی ایم ایف پروگرام منظور ہونے کے باوجود پیر کے روز سٹاک مارکیٹ نہ گرتی بلکہ مارکیٹ کو اوپر جانا چاہئے تھا، ڈاکٹر اشفاق حسن نے کہا کہ جو شخص ملک میں رہتا ہی نہ ہو اسے ملکی حالات سے کوئی سروکار نہیں ہوگا، آئی ایم ایف نے اپنی مرضی کے لوگ مختلف عہدوں پر بیٹھا دیئے ہیں۔  ڈاکٹر اشفاق حسن نے کہا ہے کہ کچھ لوگ وزیراعظم عمران خان کو ورغلا کر آئی ایم ایف لے گئے قرض پروگرام ملنے کے باوجود گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ مندی کا شکار ہوئی، ڈالر کی قیمت کا تعین مارکیٹ کے رحم وکرم پر چھوڑنا ملک کیلئے تباہ کن ہو گا

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…