اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بلاول کے ساتھ یہ میری پہلی ملاقات نہیں، اس سے پہلے ہم کب اور کہاں مل چکے ہیں؟ مریم نواز کا حیرت انگیز انکشاف‎

datetime 19  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) زرداری ہاؤس اسلام آباد میں بلاول بھٹو کے افطار کے پریس کانفرنس کے بعد جب ایک صحافی نے مریم نواز سے بلاول بھٹو سے پہلی ملاقات اور میثاق جمہوریت کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے ساتھ یہ پہلی ملاقات نہیں، بلاول بھٹو اپنے والد کے ساتھ میری والدہ کی تعزیت کے لیے رائے ونڈ آئے تھے،

میثاق جمہوریت کا یہ فائدہ ہوا کہ دو جمہوری حکومتوں نے مدت پوری کی۔ میثاق جمہوریت میں مزید چیزیں شامل کریں گے اور آگے لے کر چلیں گے۔نیب مخصوص احتساب کر رہا ہے، نیب کو ان کے فلیٹس نظر نہیں آ رہے جن کے لیے ایمنسٹی سکیم لائی جا رہی ہے، نیب کی حقیقت کھل کر سامنے آ چکی ہے، نیب کو اپوزیشن کو دبانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ افطار کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز سے میاں نواز شریف کی صحت کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ ان کے والد کی طبیعت ٹھیک نہیں تاہم وہ اپنے نظریے پر مضبوطی سے جمے ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق بلاول نے کہا کہ نیب کسی کی کٹھ پتلی بنا ہوا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے بلاول بھٹو زداری کا افطار ڈنر میں دعوت دینے پر شکریہ ادا کیا۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اپوزیشن رہنماؤں کودیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر مسلم لیگ (ن)کی مرکزی رہنما مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات بھی کی،ملاقات میں مریم اورنگزیب،حمزہ شبہاز اور نیئر بخاری بھی شریک تھے۔بلاول بھٹو زرداری نے زرداری ہاؤس آمد پر مریم نواز کوخوش آمدیدکہا جبکہ مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری کا افطار ڈنر میں دعوت دینے پر شکریہ ادا کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…