اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف صحافی اقرار الحسن نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا بیٹا اسامہ کائرہ حادثے سے نہیں بلکہ حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے والی کار ساز کمپنیوں کی وجہ سے قتل ہوا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ ہفتہ پہلے جرمنی میں ان کے ایک دوست کے بیٹے کا ایکسیڈنٹ ہوا، گاڑی لگتے ہی ائیر بیگز کھل گئے، جب تک ماں باپ ہسپتال پہنچتے بیٹا اپنے پیروں پر چل کر باہر آ رہا تھا، کائرہ صاحب کا بیٹا اور روزانہ سڑکوں پر مرنے والے حادثے میں نہیں مرتے،
انہیں قتل کیا جاتا ہے اور قاتل ہیں مہنگی لیکن گھٹیا کاریں بنانے والے۔ اقرار الحسن کے اس ٹوئٹ نے گزشتہ روز سے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ایک اور صحافی احتشام الحق نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ رپورٹ کے مطابق اگر قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی گاڑی کا ائیر بیگ کھل جاتا تو آج ان کے بیٹے اور ہزاروں پاکستانی جو روز زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں وہ ہزاروں جانیں بچ سکتی ہیں اگر یہ کچرا اور کاغذ نما گاڑیوں پر پابندی لگا دی جائے جن کی قیمت لاکھوں میں ہے کوئی اس مافیا کے خلاف بھی بولیں۔