ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

اپوزیشن کی افطاری، ان میں سے ایک کا بھی روزہ نہیں لیکن۔۔۔! شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 19  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ عمران خان کے وعدے پورے نہ ہونے کی ایک وجہ چور اورلٹیروں کا راج ہے،سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق سرکلرریلوے بحال کریں گے،سرکلرریلوے کے معاملے پرسندھ حکومت سے بات کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن نے مقابلے کا فیصلہ کیا ہے تو اچھا ہے ہم تیار ہیں، تحریک چلانا ہر پارٹی کا حق ہے لیکن یہ آزمائے ہوئے اور دو نمبر لوگ ہیں، آصف زرداری چاہتے ہیں کہ ان کے ساتھ بھی شہباز شریف والا فارمولا ہو۔

انہوں نے کہاکہ سارے گندے انڈے افطار پر جمع ہوگئے،روزہ ایک کا بھی نہیں ہے انہوں نے افطارپرجمع ہونے والی اپوزیشن پارٹیوں سے سوال کیا وہ عوام کوبتائیں کہ انکو کس نے اکٹھا کیا ہے؟۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی میں صحافیوں کے اعزاز میں دیے جانے والے افطارڈنر کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے احکامات دیے ہیں کہ پندرہ دن میں سرکلر ریلوے پر قائم انکروچمنٹ ختم کریں پیرکے روز کے سی آر پر میٹنگ ہوگی اورسرکلرریلوے روٹ پر تمام علاقوں کی ٹرالی کرکے جائزہ لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے حکم کی مکمل تعمیل ہوگی سندھ حکومت جو کہے گی اس کے ساتھ تعاون کرینگے ہم انکے خیر خواہ ہیں انہوں نے کہاکہ ہمارے ذمہ کے سی آر کی انکروچمنٹ کا خاتمہ ہے جسے ختم کرکے روٹ بحال کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ 25 سال بعد کراچی شہر سے کنٹینربردارٹرین کا آغازہوگا پیرکو پہلی ٹرین کے پی ٹی سے کوڈنگ والی 1 بجے اندرون ملک کے لیے روانہ ہوگی انہوں نے کہاکہ ہم سے صرف ایک جرم ہواہے ہم نے ایم ایل ون میں بہت دیر کردی ایم ایل ون کے انتظار میں چار سال لگا دئیے،ریلوے میں ہم نے نعرہ لگایا ہے کرپشن اور آرام حرام ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پرکڑی تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ روزہ ایک کا بھی نہیں ہے مگر سارے گندے انڈے افطار پر جمع ہوکر تحریک چلانے کی رٹ لگا رہے ہیں یہ نیک پروین گروپ ہے۔

انہوں نے کہاکہ شریف خاندان اور آصف زرداری کی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے، آج ن لیگ کی سیاست کا جنازہ نکل جانا ہے، ان کو کچھ نہیں ملنے والا، زرداری سے متعلق ن لیگ کے بیانیے کی بھی نفی ہو گئی۔ نون لیگ اپنا سیاسی جنازہ نکالنے جارہی ہے،عوام کو پتہ ہے یہ چور لٹیرے ہیں،چینی گیس بجلی سب مہنگا ہورہا ہے،اس ملک میں شوگر اور آٹا مافیہ کی ایک ہی پارٹی ہے یہ جتنے لوگ جمع ہونے جارہے ہیں انہوں نے ملک کو لوٹا ہے،شہباز شریف این آر او چاہتے ہیں آصف زرداری بھی یہی چاہ رہا ہے کہ شہباز شریف والا فارمولا انکے ساتھ لگایا جائے،

آصف زرداری کھڑا ہے تو کھڑا رہے،ہم نے نواز شریف کو ٹھوکر ماری اور کہا گیٹ آف۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ گھی، تیل ان ہی چوروں اور ڈاکوں کی وجہ سے مہنگا ہوا ہے، سب ایک ہی ٹوکری میں جمع ہو گئے ہیں، یہ عمران خان کے لیے اچھا ہیوفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بدھ کو سکھر سے ٹرین کے زریعے ون سو ٹریننگ کرتے ہوئے کراچی پہنچوں گا۔ انہوں نے کہاکہ نواب شاہ، روھڑی سب سے تھکا ہوا ٹریک ہے،میں نے سکھر میں کام شروع کیا،یہ کہتے ہیں چار ٹرینیں خسارے میں جارہی ہیں،کیا انہوں نے ایک ٹرین بھی چلائی ہے؟ سکھر ایکسپریس میں انکو موت پڑتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کے وعدے پورے نہ ہونے کی وجہ ہاں چور لٹیروں کا راج ہے،جب تک ریلوے بحال نہیں ہوگی ملک خوشحال نہیں ہوگا اس ملک میں وہ نظام بھی آسکتا ہے کہ یہ دانتوں میں انگلیاں دے کر پچھتائیں گے،اس ملک کو معیشت سے خطرہ ہے جسکو بچانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ لانگ مارچ ہوگا لونگ مارچ نہیں ہوگا ایک گینگ ہے جسمیں نواز،شہباز اور زرداری شامل ہیں،افطار پرجمع ہونے والی اپوزیشن سے ایک سوال ہے کہ انکو کس نے اکٹھا کیا ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ میں پی ٹی آئی نہیں عوامی مسلم لیگ کا ہوں ہم نے پانچ ارب روپیہ آٹھ مہینے میں کمایا ہے سترہ لاکھ لیٹر تیل ہم نے بچایا ہے خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں اپوزیشن میں ہوتے ہوئے ایسی باتیں کی جاتی ہیں انہوں نے کہاکہ روزے میں بلاول کے خلاف کوئی بات نہیں کروں گا میں روزے سے ہوں۔انھوں نے جے یو آئی ف کے سربراہ پر بھی تنقید کی، کہا کہ دیکھنا ہے مولانا کتنے مولوی لانے میں کام یاب ہوتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…