اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کی جانب سے آج زرداری ہاؤس اسلام آباد میں افطاری کا اہتمام کیا جارہا ہے جس کیلئے بڑے پیمانے پرمختلف کھانے بھی تیار کیے جارہے ہیں جس کی فہرست منظر عام پر آ گئی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق افطار ڈنر میں کھانے کے حوالے سے تمام مہمانوں کی پسند اور ناپسند کا خصوصی خیا ل رکھا گیاہے تاہم کھانے
میں بھنڈی ، بریانی ، پالک پنیر ، باربی کیو، قورمہ سمیت دیگر سالن شامل ہوں گے جبکہ اس کے علاوہ چنا چاٹ ، فروٹ چاٹ ، پھل ،پکوڑے اور شربت مہمانوں کو پیش کیے جائیں گے ۔افطار ڈنر کے بعد زرداری ہاؤس میں میٹنگ ہو گی جو کہ تقریب دو گھنٹے جاری رہے گی ۔تقریباً پونے 9بجے شرکا کی جانب سے میڈیا سے گفتگو بھی کی جائیگی۔