اتوار‬‮ ، 23 جون‬‮ 2024 

آصف زرداری کا کرپشن کیخلاف تحریک چلانا قیامت کی نشانی عثمان ڈارنے سیاسی مخالفین کومعاشی دہشتگرد قرار دیدیا

datetime 19  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے سیاسی مخالفین کو معاشی دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا محاسبہ کیا جا رہا ہے اس لیے یہ اکھٹے ہو گئے ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ عثمان ڈار نے کہا کہ پاکستانی ان رہنماؤں کی باتوں کو بھولے نہیں ہیں، ماضی میں یہ ایک دوسرے کے دست و گریبان تھے، بلاول اور مریم بہن بھائی کی شکل میں سامنے آرہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آصف زرداری کا کرپشن کے خلاف تحریک چلانا قیامت کی نشانی ہے، ن لیگ نے 5 سال پورا ملک سبسڈی کے ساتھ چلایا، کوئی عوامی سیکٹر کا ادارہ نہیں جس سے عوام کو فائدہ ہو رہا ہو۔عثمان ڈار نے کہا کہ ان لوگوں نے کرپشن کیلئے باریاں لگا رکھی تھیں، افطار ڈنر کے پیسے فالودے والے کے اکاؤنٹ سے تو نہیں دئیے؟ ان لوگوں کی کرپشن کا بوجھ مہنگائی کی شکل میں اٹھانا پڑ رہا ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ یہ لوگ معاشی دہشت گرد ہیں، بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، ان کو خوف ہے عمران خان سال ڈیڑھ سال میں معیشت کو مستحکم کر دیں گے، معاشی دہشت گردوں کا محاسبہ کیا جا رہا ہے اس لیے یہ سب اکٹھے ہیں۔انھوں نے کہا کہ شہباز شریف صحت کا بہانہ بنا کر لندن میں بیٹھ گئے ہیں، ان کو پہلے سے ہی نظر آ رہا ہے کہ تحریک ناکامی سے دوچار ہوگی، دیکھتے ہیں ،یہ لوگ کیا اعلان کرتے ہیں، ن لیگ تاش کے پتوں کی طرح تتر بتر ہو چکی ہے۔انھوں نے کہا کہ مولانا کو حلقے کے لوگ مسترد کر چکے، وہ سیاست کے 12 ویں کھلاڑی ہیں، فضل الرحمان اپنی سیاسی دکان چمکانے کے لیے سب کچھ کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



توجہ کا معجزہ


ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…