اسلام آباد(آن لائن )پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ دعوت افطارکا مقصد حکومت مخالف محاز گرم کرنا نہیں بلکہ صرف سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنا ہے، حکومت نے خود ملک کو آئی ایم ایف کے وائسرائے کے سپرد کردیا۔ ان خیالات کا اظہار خورشید شاہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ افطار ڈنر میں کوئی حکومت مخالف تحریک چلانے کا کوئی فیصلہ نہیں کرینگے ۔دعوت افطار کا مقصد
حکومت مخالف محاز گرم کرنا نہیں بلکہ ملک میں معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا،انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے نائب صدر بننے کے بعد پہلی مرتبہ انہیں سیاسی فورم پر مدعو کیا تھا۔ خورشید نے حکومت کی جانب سے افطار ڈنر کو تنقید کا نشانہ بنانے پر کہا کہ حکومت کے پاس گالم گلوچ کے سواء کچھ نہیں حالانکہ حکومت نے خود ملک آئی ایم ایف کو فروخت کردیا ہے اور ملک آئی ایم ایف کے وائسرائے کے سپرد کردیا۔