کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے ناظم آباد میں نجی اسکول کی انتظامیہ نے والدین اور طالب علموں کو دھوکہ دے دیا۔ دو ماہ کی فیس ایڈوانس وصول کرکے اسکول کو بغیراطلاع کے بند کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد لائسنس آفس کے قریب ایک نجی اسکول میں طلبا وطالبات اور والدین نے ہنگامہ آرائی کردی۔مشتعل احتجاجی والدین نے اسکول کا دروازہ بھی توڑ دیا۔
والدین کا کہنا تھاکہ نجی اسکول کی انتظامیہ نے دوماہ کی ایڈوانس فیس وصول کرنے کے بعد اسکول کو بند کردیا اور اسکول بند کرنے سے پہلے نوٹس بھی نہیں دیا گیا، اسکول میں زیر تعلیم طالب علموں کے والدین سخت پریشان ہیں کہ بچوں کو کہاں لے کرجائیں۔متاثرہ والدین نے سندھ حکومت سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے، اسکول میں ساڑھے چارسو طالب علم زیرتعلیم تھے۔