بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

جوان اولاد کا جنازہ اٹھانا کتنا مشکل ہے یہ مجھے آج معلوم ہوا۔۔!!! قل کے موقع پر قمر زمان کائرہ اپنے بیٹے کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ

datetime 19  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے قل کے موقع پر کہا کہ اولاد کا دکھ بہت بڑا دکھ ہے جسے بھلایا نہیں جا سکتاجوان اولاد کا جنازہ اٹھانا کتنا مشکل ہے یہ مجھے آج معلوم ہوا اتنے ہی دن وہ ہمارے پاس رہنے کے لیے آئے تھے ۔اسامہ قمر زمان اور حمزہ بٹ کی کمی شدت سے محسوس ہو گی جس کو بھلایا نہیں جا سکتا ۔

ﷲان کی منزلیں آسان کرے مجھے ،فیملی اور دوست احباب کو صبر عطا فرمائے تین دن سے جو مہمان اور ساتھی آ رہے ہیں میں ان کا بے حد مشکور ہوں ہمارے بیٹے تو نہیں لوٹیں گے مگر میڈیا نے اور دوست احباب نے جو سہارا دیا ہے میں ان کا احسان نہیں بھلا سکتا خاص طور پر میڈیا پورے ملک اور پورے شہر کا شکریہ ادا کرتا ہوں اس دکھ کی گھڑی میں میرا ساتھ دیا اس غم کی گھڑی میں پورا شہر سوگوار تھا ۔انہوں نے قلوں کے موقع پر اظہار کرتے ہوئے لوگوں کا شکریہ ادا کیا ۔سابق چیف جسٹس پاکستان چودھری افتخار ،قانون دان چودھری اعتزاز،جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ،مجیب الرحمان شامی (صحافی)،نواز مظہر علی،سابقہ وزیر تعلیم عمران مسعود،چودھری اختر شوکر کلاں،نواب زادہ مظفر،چودھری غضنفر گل،اے۔سی کھریاں فیصل مانگھٹ،ڈاکٹر عثمان غنی،ڈاکٹر طلحہ،چودھری جعفر اقبال سابق ایم۔این۔اے،چودھری الیاس مرالہ،عبدل ملی سابقہ ٹی۔ایم۔او،آگاہ شبیر،پروفیسر سہیل ،پروفیسر لیاقت انصاری،شیخ طارق خلیل ناروے،شیخ خالد،میاں جہانگیر جنجوا،سابقہ آئیجی موٹر وے زلفقار چیمہ،چودھری غفور،چودھری محمد اشرف سابقہ ایم پی اے،حامد مسعود چشتی،بابا فرید گنج شکر گدی نشین،زاہد صدیق بوگن شریف نے بھی شرکت کی-

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…