منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

  کراچی کے قریب گہرے سمندر میں ڈرلنگ کے دوران تیل و گیس و گیس کی تلاش میں مکمل ناکامی نہیں ہوئی بلکہ۔۔۔!  ناکامی کے اعلان کے بعد قوم کو پھراُمید دلادی گئی، حیرت انگیز انکشاف

datetime 18  مئی‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)وزیراعظم عمران  خان کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے کہا ہے کہ کراچی کے قریب گہرے سمندر میں ڈرلنگ کے دوران تیل و گیس کے ذخائر نہیں مل سکے۔میڈیاسے گفتگو میں ندیم بابر نے کہا کہ کیکڑا ون کے مقام پر ساڑھے 5ہزار میٹر سے زیادہ گہرائی تک ڈرلنگ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹنگ کے نتائج سے ڈی جی پیٹرولیم کنسیشنز کے آفس کو آگاہ کردیا گیا جبکہ کیکڑا ون میں ڈرلنگ کاکام ترک کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کیکڑا ون کے مقام پر اٹلی کی کمپنی ای این آئی کی قیادت میں جوائنٹ وینچرنے ڈرلنگ کی۔وزیراعظم کے مشیر پٹرولیم نے کہا کہ ڈرلنگ کے عمل میں امریکی کمپنی ایگزون موبل کے ساتھ او جی ڈی سی اور پی پی ایل شامل تھے۔انہوں نے کہاکہ ڈرلنگ کے منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 100 ملین ڈالر سے زیادہ کا رہا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 99فیصد کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ صرف ایک فیصد ابھی باقی ہے،99فیصد کھدائی کے بعد اب تک نتائج حوصلہ افزا نہیں ہیں لیکن صرف ایک فیصد کام ابھی رہتا ہے جس میں کسی سرپرائز کی توقع کی جاسکتی ہے،ابھی مزید 70میٹر گہرائی میں کھدائی ہوگی،قوی امکان ہے کہ یہ تلاش ناکام ہوگئی ہے اب کوئی معجزہ ہی ہوسکتا ہے کہ یہاں سے تیل یا گیس کی دریافت ممکن ہوسکے۔ وزیراعظم عمران  خان کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے کہا ہے کہ کراچی کے قریب گہرے سمندر میں ڈرلنگ کے دوران تیل و گیس کے ذخائر نہیں مل سکے۔میڈیاسے گفتگو میں ندیم بابر نے کہا کہ کیکڑا ون کے مقام پر ساڑھے 5ہزار میٹر سے زیادہ گہرائی تک ڈرلنگ کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹنگ کے نتائج سے ڈی جی پیٹرولیم کنسیشنز کے آفس کو آگاہ کردیا گیا جبکہ کیکڑا ون میں ڈرلنگ کاکام ترک کردیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…