اسلام آباد (این این آئی)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے چھوٹے اور غریب صارفین کیلئے گیس مہنگی اور بڑے اور امیر صارفین کیلئے گیس سستی کرنے کی سفارش کر دی۔اوگرا نے گزشتہ روز آئندہ مالی سال کے لیے گیس قیمتوں میں 47 فیصد تک اضافے کی سفارش کی تھی۔
اوگرا کی جانب سے گھریلو صارفین کے لیے گیس استعمال کے 6 سلیبز بنانے کی سفارش کی گئی،گھریلو صارفین کے لیے آخری چار سلیبز کو دو دو حصوں میں توڑنے دینے کی سفارش کی گئی۔اوگرا کی جانب سے ماہانہ 274 روپے بل دینے والے کی گیس کی قیمت 789 روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ماہانہ 550 روپے بل دینے والے کی گیس کی قیمت 1555 روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ماہانہ 1229 روپے بل دینے والے کی گیس کی قیمت 1777روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔اسی طرح ماہانہ 2215 روپے بل دینے والے کی گیس کی قیمت 3854 روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ ماہانہ 2421 روپے بل دینے والے کی گیس کی قیمت 4160 روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔اوگرا نے ماہانہ 3449 روپے بل دینے والے کی گیس کی قیمت 6918 روپے کرنے کی سفارش کی ہے۔ماہانہ 10 ہزار 64 روپے بل دینے والے کی گیس کی قیمت کم کر کے 7378روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ ماہانہ 12 ہزار 979 روپے بل دینے والے کی گیس کی قیمت کم کر کے 11 ہزار 515 روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔اسی طرح ماہانہ 24 ہزار 881 روپے بل دینے والے کی گیس کی قیمت کم کرکے 11 ہزار 975 روپے جب کہ ماہانہ 30 ہزار 338 روپے بل دینے والے کی گیس کی قیمت کم کر کے 16 ہزار 113 ر وپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔