جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

نا اہل حکمرانوں نے پاکستان کوآئی ایم ایف کے پاس گروی رکھوا دیا،بجٹ میں کیا ہوگا؟ رانا ثناء اللہ نے انتہائی خطرناک پیش گوئی کردی

datetime 18  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(این این آئی)نا اہل حکمرانوں نے پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھوا دیا ہے۔بے لگام ٹیکس پالیسی پاکستانی بجٹ کو درہم برہم کر دے گی۔غریب کا کوئی پرسان حال نہ ہوگا۔9ماہ کی نئے پاکستان کارکردگی  صفر جمع صفر برابرمہنگائی ہے۔حکمران سب اچھا کی رٹ لگا کر قوم کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔

یہ بات مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں نے اپنے اعزاز میں ڈی ٹائپ کالونی میں ماسٹر ارشد کی طرف سے دئیے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر چیئر مینز،وائس چیئرمینز،کونسلرز،چیئر مین زکوۃ عشر کمیٹی کے علاوہ کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی کارکردگی اس قدر بے رحم ہے کہ قوم پر ٹیکسوں کی بھر مار ہو رہی ہے اور غریب بھوکا سونے پر مجبور ہو چکا ہے۔ماضی میں بھی حکومتیں آئی ایم ایف کے پاس جاتی رہی ہیں مگر موجودہ واحد حکومت ہے جس نے پاکستان کے وقار اور معاشی آزادی کو داؤ پر لگا دیا ہے۔موجودہ حکومت سولین آمریت ہے آئی ایم ایف کے سامنے خود کو سرنڈر کرنیوالی حکومت جمہوری نہیں ہو سکتی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکمران اپنی ناکامی کا اعتراف کرنے کی بجائے سابق حکومت پر ملبہ ڈال کر سرخرو ہونے میں مصروف ہیں لیکن اس پر عوام مطمئن نہیں۔ نا اہل حکمرانوں نے پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھوا دیا ہے۔بے لگام ٹیکس پالیسی پاکستانی بجٹ کو درہم برہم کر دے گی۔غریب کا کوئی پرسان حال نہ ہوگا۔9ماہ کی نئے پاکستان کارکردگی  صفر جمع صفر برابرمہنگائی ہے۔حکمران سب اچھا کی رٹ لگا کر قوم کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔یہ بات مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں نے اپنے اعزاز میں ڈی ٹائپ کالونی میں ماسٹر ارشد کی طرف سے دئیے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…