بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

وفاقی حکومت نے سٹیٹ بینک سے بجٹ اخراجات پورے کرنے کیلئے قرض لینے کے تمام ریکارڈتوڑدیئے،صرف ایک ہفتے کے دوران کتناقرض لیا؟حیرت انگیز انکشاف

datetime 18  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وفاقی حکومت نے سٹیٹ بینک آف پاکستان سے بجٹ اخراجات پورے کرنے کیلئے قرض لینے تمام ریکارڈتوڑدیئے ہیں۔حکومت نے اخراجات پورے کرنے کیلئے ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک سے 16 کھرب روپے سے زائد رقم کاقرض لیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران حکومت نے بجٹ اخراجات پورے کرنے کیلئے مرکزی بینک سے16کھرب14 ارب 83 کروڑ روپے کے نئے قرضے لیے، نئے قرض سے 14 کھرب 97 ارب 94 کروڑ روپے کمرشل بینکوں کا پرانا قرض اتارنے میں استعمال ہوئے جبکہ 116 ارب 89 کروڑ روپے سے دوسرے بجٹ اخراجات پورے کیے گئے۔مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال سے اب تک وفاقی حکومت مرکزی بینک سے مجموعی طورپر48 کھرب 38 ارب 17 کروڑ روپے قرض لے چکی ہے جو ایک نیا ریکارڈ ہے، رواں مالی سال کے سوا10 ماہ کے دوران حکومت کی طرف سے مرکزی بینک سے جتنا قرض لیاگیا وہ ماضی کی تمام حکومتوں کی طرف سے مرکزی بینک سے لیے گئے قرضوں کے مجموعی حجم سے بھی36فیصد زیادہ ہے۔30جون 2018تک مرکزی بینک سے لیے گئے حکومتی قرضوں کامجموعی حجم 35 ارب 39 کروڑ 46 کروڑ روپے تھا جو نئے قرضے شامل ہونے سے 83 کھرب 77 ارب روپے سے بھی بڑھ گیاہے۔ وفاقی حکومت نے سٹیٹ بینک آف پاکستان سے بجٹ اخراجات پورے کرنے کیلئے قرض لینے تمام ریکارڈتوڑدیئے ہیں۔حکومت نے اخراجات پورے کرنے کیلئے ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک سے 16 کھرب روپے سے زائد رقم کاقرض لیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران حکومت نے بجٹ اخراجات پورے کرنے کیلئے مرکزی بینک سے16کھرب14 ارب 83 کروڑ روپے کے نئے قرضے لیے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…