اسلام آباد(سی پی پی) حکومتی احکامات پر ایف آئی اے نے ڈالر ذخیرہ اوربلیک میں فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کافیصلہ کرلیا جبکہ حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کا ڈالرذخیرہ اوربلیک میں فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کرلیا اور کہاحوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈائون
کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے حکومتی احکامات کے بعد ایف آئی اے نے فوری ایکشن کیلئے چھے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، تمام ٹیموں کے سربراہان اسسٹنٹ ڈائریکٹرہوں گے۔اسٹنٹ ڈائریکٹرز ساجد امین ،طارق مسعود، اعجاز احمد ، ریاض خان، رانا حیدر ، رانا شہواظ ٹیموں کی سربراہی کریں گے، ہر ٹیم میں چار چار اہلکار بھی شامل ہوں گے، ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹ پیش کریں گی۔