منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

مہنگائی دیکھتے ہوئے کم از کم تنخواہ 30 ہزار ۔۔۔!!! عوامی امنگوں کی ترجمانی کر دی گئی

datetime 18  مئی‬‮  2019 |

لندن( آن لائن) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ نیازی حکومت ملکی امور چلانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے اور ملکی معیشت اسی طرح ڈوبتی رہی تو قومی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔

ہفتہ کے روز جاری ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں مزید 45 فیصد اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گیس قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں، اسے فوری واپس لیا جائے، گیس، بجلی، پیٹرول اور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا گیا ہے، عوام کیسے زندہ رہیں گے؟ کاروبار کیسے ہوگا؟۔ قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور معاشی صورتحال دیکھتے ہوئے کم از کم تنخواہ 30 ہزار کی جائے، تنخواہ دار طبقے کو تنخواہ میں کم از کم 10 ہزار روپے کا فوری ریلیف دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیازی حکومت ملکی امور چلانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، ملکی معیشت اسی طرح ڈوبتی رہی تو قومی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے، نالائق اور نااہل ٹولہ ملک و قوم کے مفاد پر تجربات کے بجائے گھر چلا جائے، قوم سب سے بڑی تبدیلی یہ چاہتی ہے کہ نااہل اور نالائق ٹولہ تبدیل ہوجائے۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نیازی صاحب کی نالائقی نے معیشت کو ایشیاء کی بدترین معیشت بنا دیا، وقت ثابت کر رہا ہے نیازی صاحب لوگوں کو صرف گالیاں دے سکتے ہیں اور ملک گالیاں دینے سے نہیں چلتے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…