اب ہوگا دمادم مست قلندر! آصف زر داری اور فضل الرحمن نے ملکر ایسا کیا فیصلہ کرلیاجس نے حکومتی صفوں میں کھلبلی مچا دی

  ہفتہ‬‮ 18 مئی‬‮‬‮ 2019  |  12:57

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف زرداری اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان حکومت کے خلاف تحریک چلانے کیلئے تیاریاں تیز کرنے پر اتفاق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان گزشتہ رات ملاقات ہوئی جس میں حکومت مخالف تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر آئی ایم ایف اور دیگر

قومی مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماوں نے تمام سیاسی قوتوں کو یکجا کرنے اور دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان میں اتفاق کیا کہ عوام مہنگائی کے ہاتھوں تنگ آگئے ہیں عید کے بعد اسلام آباد کی طرف مارچ کی حکمت عملی پر غور کیا جائیگا۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان حکومت کے خلاف میدان میں آنے کی تیاریاں تیز کرنے پر بھی اتفاق ہوا ۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

ڈیجیٹل فاسٹنگ

مجھے تیسرے دن ان کا فون آیا‘ وہ شرمندہ تھے اور بار بار معذرت کر رہے تھے‘ میں نے عرض کیا‘ میں حیران تھا آپ نے کبھی رنگ بیک میں تاخیر نہیں کی‘ میں نے کال کی‘ آدھ گھنٹے میں آپ کا جواب آ گیا‘ ہمارے تعلقات میں پہلی بار میں نے آپ کو آٹھ فون کیے اور آپ کا ....مزید پڑھئے‎