جمعہ‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2025 

عثمان بزدار کیساتھ فیصل آباد میں ایسا کیا ہوا کہ وہ دورہ مختصر کر کے چلتے بنے،انتظامیہ کی بھی دوڑیں

datetime 15  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا اچانک دورہ فیصل آباد بد نظمی کا شکار ،وزیر اعلیٰ دور ہ مختصر کرکے روانہ ہوگئے،عید کے بعد باضابطہ طور پر فیصل آبادکا دورہ کرنے کا پروگرام، آن لائن کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار رمضان بازاروں کا دورہ کرنا چاپتے تھے مگرمہنگائی سے پریشان عوام اور میڈیا کے

سخت سوالات کے خوف کے باعث انتظامیہ نے دورہ منسوخ کرکے سر کٹ ہائو س پہنچا دیا یہاں پر صرف صنعتکارو ں ، تاجروں،سرکاری میڈیا اور ممبران اسمبلی سے ملاقاتیں کی، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے ایف سی سی آئی کمپلیکس میں فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمیٹی کے اچانک دوربھی کیا اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں مہیا کرنے کیلئے لوگوں کو مقررہ نرخوں پر اشیاء ضروریہ کی فراہی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے دیگر مسائل کے حوالے سے بتایا کہ وہ عید کے بعد باضابطہ طور پر فیصل آبادکا دورہ کریں گے تاکہ مقامی نوعیت کے مسائل کا جائزہ لیکر انکو حل کیا جا سکے۔ صدر سید ضیاء علمدار حسین نے کہا کہ فیصل آباد ٹیکسائل کی قومی برآمدات میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔ مقامی مصنوعات کی مؤثر تشہیرکیلئے یہاں بین الاقوامی معیار کا ایکسپو سنٹر فوری طور پر تعمیر کیا جائے، انہوں نے صنعتوں کو درپیش دیگر مسائل کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ انکو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔اس موقع پر قومی اسمبلی کے رکن خرم شہزاد شیخ،ایم پی اے شکیل شاہد، ڈویزنل کمشنر محمود جاوید بھٹی، ریجنل پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر، ڈپٹی کمشنر سردارسیف اللہ ڈوگر بھی موجود تھے۔ آخر میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے فیصل آباد آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور دیگر عہدیداروں کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…