ٹنڈو محمد خان (نیوز ڈیسک) پاکستان میں گیس کے وسیع ذخائر دریافت کر لیے گئے، عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی گئی، سندھ میں ٹنڈو محمد خان میں مینگرو کے علاقے میں او جی ڈی ایس ایل نے کنویں سے 10 ایم ایم ایف سی ایف ڈی ایس گیس دریافت کر لی ہے، اس گیس کے ذخیرے سے پاکستان میں گیس کی قلت پر
قابو پانے میں مدد ملے گی، ٹنڈو محمد خان کے علاقے مینگرو میں او جی ڈی ایس ایل کی طرف سے کچھ عرصہ قبل گیس کے ذخائر کی تلاش کا کام شروع کیا گیا تھا، یہاں کنویں کی کھدائی کی گئی تو کامیابی کے ساتھ گیس کے ذخائر دریافت ہو گئے۔ ان ذخائر سے ملک میں گیس کی کمی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔