اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ آئی ایم ایف کا بیل آٹ پیکیج نہیں بلکہ تباہی کا پیکیج ہے، آئی ایم اف سے معاہد ہ کمزور شرائط پر کیا گیا سارا بوجھ عوام پر پڑیگا۔ پیر کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے اپنی ناہلی کی وجہ سے اقتصادی معاشی محاذ پر سرنڈر کر چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ آئی ایم اف سے معاہدہ
کمزور شرائط پر کیا گیا جس کا سارا بوجھ عوام پر پڑے گا۔احسن اقبال نے کہاکہ موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد گروتھ ریٹ میں تنزلی آئی معاشی صورتحال دن بدن خراب ہو رہی ہے۔انہو ں نے کہاکہ سونامی میں عوام تباہ حال ہو چکے ہیں، آئی ایم ایف کا بیل آٹ پیکیج نہیں بلکہ تباہی کا پیکیج ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ آئی ایم ایف سے طے پانے والا معاہدہ سامنے لایا جائے۔