پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پریشان نہ ہوں۔۔۔! آئی ایم ایف سے قرض کے بعد مزید ٹیکس لگانے کی خبریں، حکومت نے عوام کو بڑی یقین دہانی کرا دی

datetime 13  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعو ان نے کہا ہے کہ حکومت اپنے اصلاحاتی پروگرام سے جلد معاشی چیلنجز پر قابو پائے گی اور پاکستان ترقی و خوشحالی کی منزل پر گامزن ہو گا۔ان خیالات کا اظہار فردوس عاشق اعوان نے پیر کے روز اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کو مزید وسعت دی جائے گی، اس ضمن میں موجودہ بجٹ 100 ارب روپے سے بڑھا کر 180 ارب روپے کیا جائے گا۔ سابق حکمرانوں کی بدانتظامی و بدعنوانی سے ملک معاشی بحران کا شکار ہوا لیکن حکومت اپنی اصلاحاتی پروگرام سے معاشی چیلنجز پر جلد قابو پائے گی اور پاکستان ترقی و خوشحالی کی منزل پر گامزن ہو گا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ سیاست کو نہیں بلکہ پاکستان کے مفاد کو مقدم رکھا۔ ملکی مفاد میں جتنے فیصلے ہمارے وزیر اعظم نے کیے کسی اور نے سوچے بھی نہیں ہوں گے۔ حکومت نے ملک اور عوام کے مفاد میں آئی ایم ایف معاہدہ کیا۔ فردوس عاشق ا عوان نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے تحت غریب اور کمزور طبقات کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ غریب عمران خان کے دل کے قریب ہیں ان پر مہنگائی کا بوجھ نہیں پڑنے دیا جائے گا۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعو ان نے کہا ہے کہ حکومت اپنے اصلاحاتی پروگرام سے جلد معاشی چیلنجز پر قابو پائے گی اور پاکستان ترقی و خوشحالی کی منزل پر گامزن ہو گا۔ان خیالات کا اظہار فردوس عاشق اعوان نے پیر کے روز اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کو مزید وسعت دی جائے گی، اس ضمن میں موجودہ بجٹ 100 ارب روپے سے بڑھا کر 180 ارب روپے کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…