بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

عوام پر ایک ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکس، روپے کی قدر میں مزید کمی،آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد اب کیا ہونیوالا ہے؟ انتہائی خطرناک دعویٰ کردیاگیا

datetime 13  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نئے صوبوں کے قیام کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کے بیان کو بل کی مخالفت کے طور پر پیش کیاجارہا ہے، انہوں نے جنوبی پنجاب صوبے کی مخالفت نہیں کی،دونوں صوبوں کے قیام کا بل مجلس قائمہ میں زیرغور ہے،قواعد کے تحت نیا بل پیش نہیں ہوسکتا،حکومت نئے صوبوں کے قیام میں سنجیدہ ہے تو بہاولپور صوبے کو بھی تسلیم کرے۔ پیر کو ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبے کے قیام کا بل پاکستان مسلم لیگ (ن) کئی ماہ پہلے پیش کرچکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں صوبوں کے قیام کا بل مجلس قائمہ میں زیرغور ہے،قواعد کے تحت نیا بل پیش نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی نے سوال کیاتھا کہ حکومت پہلے سے جمع شدہ بل پر پیش رفت کیوں نہیں کررہی؟۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ حکومت دھونس، دھاندلی اور حکومتی اختیارات کے ذریعے قواعد کو ردی کی ٹوکری میں پھینکنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ناخن کٹا کر شہیدوں میں شامل ہونے کی کوشش نہ کرے۔انہوں نے کہاکہ حکومت اب قواعد وضوابط کا کھلواڑ بنا کر سیاست کی نذر کررہی ہے، کئی ماہ تک ہماری تعاون کی پیشکش کا جواب کیوں نہیں دیا؟۔ انہوں نے کہاکہ بعد میں یاد آنے والا گھونسہ منہ پر مار لینا چاہئے، حکومت کو اچانک جنوبی پنجاب کی یاد آگئی ہے تاکہ آئی ایم ایف سے عوام کی توجہ ہٹانے کا نیا ڈرامہ ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کو نہ آئین کا پتہ ہے، نہ رولز آف بزنس کا اور نہ ہی قانون سازی کا، اللہ تعالی اس ملک کو محفوظ رکھے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہی جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبوں کے قیام کا بل جمع کرایا اور پنجاب اسمبلی سے قرارداد بھی منظور کرائی تھی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نئے صوبوں کے قیام میں سنجیدہ ہے تو بہاولپور صوبے کو بھی تسلیم کرے۔ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی نئی شرائط کے تحت ملک میں مہنگائی اور غربت میں اضافہ اور بے روزگاری کا خوفناک طوفان اٹھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 1 ہزار ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگائے جائیں گے اور روپے کی قدر اور کم ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…