لاہور(آن لائن) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے حکومت کو دھمکی دی ہے کہ عید کے بعد مہنگائی ، بے روزگاری اور آئی ایم ایف معاہدوں کے خلاف احتجاج کریں گے کیونکہ حکمرانوں نے عوام کو خون کے آنسو رونے پر مجبور کر دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سراج الحق نے پیر کے روز اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آئی ا یم ایف کے ساتھ حکومتی معاہدے کو مسترد کرتی ہے ۔ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ
پارلیمنٹ میں لائی اور نہ ہی کسی سے مشاورت کی ۔ حکومت نے تو قومی خزانے کی چابیاں آئی ایم ایف کے حوالے کر دیں ۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی ، بے روزگاری کو تقویت دینے پر آئی ا یم ایف کی بڑھتی مداخلت پر خاموش نہیں رہیں گے اور عید کے بعد مہنگائی ، بے روزگاری اور آئی ایم ایف معاہدوں کے خلاف احتجاج کریں گے کیونکہ حکمرانوں نے عوام کو خون کے آنسو رونے پر مجبور کر دیا ہے اور جماعت اسلامی اس گھمبیر صورت حال میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی ۔