پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

شہباز شریف واپس نہ آئے تو کھینچ کر لائیں گے ، حکومت نے انتباہ کردیا

datetime 13  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ شہباز شریف منتیں کر کے ملک سے باہر گئے لیکن ان کی حرکتوں سے لگتا نہیں کہ وہ دوبارہ واپس آئیں گے لیکن ہم کھینچ کر لے آئیں گے ۔ پیر کے روز لاہور ہائی کورٹ کے باہر پی ٹی آئی علیم خان سے اظہار یکجہتی کے لئے آئے فواد چودھری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ضرور انصاف ملے گا ۔ آئی ایم ایف کے اعلامیہ سے واضح ہے کہ ہم گزشتہ حکومتوں کی کرتوتوں سے یہاں تک پہنچے۔

حالانکہ حکومت کو احساس ہے کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے ۔ لیکن اب باہر سے پیسے لئے گئے ہیں جو واپس تو کرنے ہیں ۔ فواد چودھری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شہباز شریف منتیں کر کے ملک سے باہر تو گئے ہیں لیکن ان کی کرتوتوں سے نہیں لگتا کہ وہ ملک دوبارہ واپس آئیں گے لیکن ہم انہیں کھینچ کر لائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف بھی چھ ہفتے کے لئے علاج کے بہانے جیل سے باہر آئے لیکن اب وہ پھر دوبارہ جیل میں ہیں ۔ میڈیکل بھی دیا عدالت نے مسترد کر دیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…