اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف امریکی ولاگر جارڈن ٹیلر بھی پاکستان پہنچ گئیں،پاکستانیوں کی مہمان نوازی کو بے مثال قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق جارڈن ٹیلر نے کہا کہ مجھے پاکستان میں کبھی بھی غیر محفوظ ہونے کا احساس نہیں ہوا۔یہاں کے لوگ بے حد مہمان نواز ہیں۔ پاکستان کا کلچر اور لباس بہت پسند ہے۔امید ہے یہاں سے خریدے گئے کپڑے امریکہ جانے کے بعد بھی پہنوں گی۔جارڈن کا
کہنا تھا کہ وہ تمام غیر ملکی سیاحوں کو پاکستان آنے کا مشورہ دیں گی۔کیونکہ پاکستان بے حد محفوظ اور خوبصورت ملک ہے۔میں چاہتی ہوں کہ تمام سیاح یہاں آئیں اور یہاں کی خوبصورتی دیکھیں۔پاکستان کے چاروں صوبے اپنی مثال آپ ہیں،واضح رہے کہ جارڈن اس سے قبل بھارت کا بھی دورہ کر چکی ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ انہیں بھارت میں محفوظ ماحول نہیں ملااور وہ اپنے دورے میں خوف کا شکار رہیں ۔