اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی مظہر برلاس نےاپنے کالم میں لکھا ہے کہ نئے گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کو انگریزی ، اردو اور پنجاب زبانیں آتی ہیں کیونکہ ان کا تعلق ملتان کے قریبی علاقے وہاڑی کے ایک گاؤں 571 ای بی سے ہے اور یہ وہیں کے رہنے والے ہیں ۔ڈاکٹر باقر کے دادا چوہدری جان محمد زمیندار تھے جبکہ ان کے والد چوہدری محمد شریف بیرسٹر تھے ۔
رضا باقر کے والد چوہدری محمد شریف نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حیثیت سے 1988 میں بورے والا سے انتخاب بھی لڑا تاہم انہیں مسلم لیگی رہنما شاہ مہدی نسیم شاہ سے 10 ہزار ووٹوں سے شکست کا سامنا رہا لیکن یہ شکست ان کی ہار ثابت نہ ہو سکی کیونکہ بینظیر بھٹو شہید نے انہیں سوئٹزر لینڈ کیلئے پاکستان کا سفیر مقرر کیا ۔اس کے بعد وہ ملک معراج خالد کے دور میں مشیر بھی رہے۔