پشاور(آن لائن)منی لانڈرنگ کے روک تھام کے لئے بینکوں سے تنخواہیں وصول کرنے والے سرکاری اور غیر سرکاری ملازمین کے لئے شناختی کارڈ جمع کرنا لازمی قرار دیدیا ہے۔ بینکوں سے تنخواہیں وصول کرنے والے ملازمین اپنے شناختی کارڈ ز کی کاپی بینک انتظامیہ کے پاس جمع کرائینگے۔ جس کے بعد انہیں تنخواہوں کی ادائیگی کی جائیگی جبکہ بیرون ممالک سے آنے والی رقوم
کے حصولی کرنے والے بھی اپنے شناختی کارڈ جمع کرائینگے۔ بغیر شناختی کارڈ کے کسی سرکاری ملازمین یاپرائیویٹ ملازم کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جائیگی جبکہ بیرون ممالک سے آنے والی رقوم وصول کرنے والے بھی شناختی کارڈ کی کاپی جمع کرائینگے۔ قومی شناختی کارڈ کی کاپی لازمی طور پر جمع نہ کرنے والوں کو تنخواہوں اوررقوم کی ادائیگی نہیں کی جائیگی۔