منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

موبائل کمپنیوں  کی  13 ارب 78 کرور کی ٹیکس چوری، ایف بی آر حکام خاموش،حیرت انگیز انکشافات

datetime 12  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد (آن لائن) موبائل فون کمپنیوں کی طرف سے اربوں روپے کے ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے‘ چار موبائل کمپنیوں کے اکاؤنٹس ریکارڈ سے پتہ چلا ہے کہ انہوں نے گزشتہ سال تیرہ ارب 78 کروڑ روپے انکم ٹیکس کی مد میں چوری کر رکھی ہے جس پر اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات جاری  ہیں اس چوری میں ایف بی آر کے اعلیٰ حکام اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے حکام بھی ملوچ ہیں جن کے خلاف تحقیقات حتمی مراحل میں ہیں۔ پاکستان میں موبائل فون کمنیوں نے غریب صارفین سے اربوں روپے

لوٹ رکھے ہیں جبکہ حکومت کو ایک پائی بھی ادا نہیں کررہے ہیں۔ موبائل فون کمپنیوں نے تیرہ ارب 78 کرور کی ٹیکس چوری پری پیڈ کارڈ کی فروخت اور انٹرنیٹ بل کی مد میں کر رکھی ہے۔ ان کمپنیوں کے سالانہ  آڈٹ ریکارڈ اور ود ہولڈنگ ریکارڈ میں اربوں روپے کا فرق سامنے آگیا ہے جبکہ ہمارے ایف بی آر کے کرپٹ افسران نے جان بوجھ کر اس چوری سے نظریں چرا رکھی ہیں اب نئی حکومت نے موبائل فون کمپنیوں کے خلاف اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کی ہیں تو یہ چوری سامنے آئی ہے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…