جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

سی پیک کے تحت 7مخصوص اقتصادی زونز کی تیز تعمیر کیلئے حکمت عملی مرتب‘نوٹیفیکیشن جاری 

datetime 12  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) سرمایہ کاری بورڈ نے آئندہ 2سال کے دوران پاک چین اقتصادی راہدای (سی پیک)کے تحت تعمیر کیے جانے والے 7مخصوص اقتصادی زونز کی تیز ترین تعمیر کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے سیکرٹریٹ کے طور پر سرمایہ کاری بورڈ نے 9 مخصوصی اقتصادی زونز کی نشاندہی کی تھی تاہم 7 زونز کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔

سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ہارون شریف نے کہا ہے کہ ان اقتصادی زونز میں زمین کے حصول، یوٹیلیٹی سروسز، سیکورٹی اور بنیادی ڈھانچے کے مسائل کے خاتمے کیلئے ہنگامی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ مقررہ وقت میں ان کی تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سابق حکومت نے خصوصی زونز کی تعمیر کے حوالے سے مسائل کے خاتمہ پر کوئی توجہ نہیں دی تھی جس سے ان کی تعمیر میں تاخیر ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پہلے راشکئی، ایم ون نوشہرہ اور چائنہ سپیشل اکنامک زون دھابیجی کے 3زونز پرخصوصی توجہ دی جائیگی جس کے بعد ایم تھری علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی اور فیصل آباد زونز پر دوسرے مرحلہ میں خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مخصوص اقتصادی زونز کی تعمیر سے ملک میں مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں صنعتی و تجارتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا اور روز گار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ سرمایہ کاری بورڈ نے آئندہ 2سال کے دوران پاک چین اقتصادی راہدای (سی پیک)کے تحت تعمیر کیے جانے والے 7مخصوص اقتصادی زونز کی تیز ترین تعمیر کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے سیکرٹریٹ کے طور پر سرمایہ کاری بورڈ نے 9 مخصوصی اقتصادی زونز کی نشاندہی کی تھی تاہم 7 زونز کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…