جمائما نے سو کنال زمین عمران خان کے منہ پر مار کر جان چھڑائی،پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی ذاتیات پر اتر آئے، انتہائی سنگین الزامات عائد

12  مئی‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہاہے کہ شیخ رشید پرویز مشرف کی چاپلوسی نہ کرتے تو گوانتا موبے میں ہوتے۔ ایک بیان میں سعید غنی نے کہاکہ شیخ رشید میڈیا میں زندہ رہنے کے لئے آصف زرداری پر تنقید کرتے ہیں۔سعید غنی نے کہاکہ شیخ رشید پرویز مشرف کی چاپلوسی نہ کرتے تو گوانتا موبے میں ہوتے۔

انہوں نے کہاکہ  پشاور روڈ راولپنڈی سیاسی بھکاریوں سے پاک ہونا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ جمائما نے سو کنال زمین عمران خان کے منہ پر مار کر جان چھڑائی۔سعید غنی نے کہاکہ قوم  جانتی ہے شیخ رشید کی لگام کس کے ہاتھ میں ہے۔دریں اثناء پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری خزانہ حیدرزمان قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئی ایم ایف کی ٹیم آئی ایم ایف سے مذاکرات کررہی ہے،پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمان سے منظوری کے بغیر آئی ایم ایف سے ڈیل نہیں مانے گی۔ ایک بیان میں حیدرزمان قریشی نے کہا کہ وزارت خزانہ کے اہم افسران آئی ایم ایف سے مذاکرات سے لاتعلق رکھے گئے ہیں۔حیدرزمان قریشی نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ڈیل ہوچکی، حکومت عوام پر مزید مہنگائی کا بم رمضان میں ہی گرادے گی۔حیدرزمان قریشی نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمان سے منظوری کے بغیر آئی ایم ایف سے ڈیل نہیں مانے گی۔ حیدرزمان قریشی نے کہاکہ آئی ایم ایف سے ڈیل پر عوام سے کیا جھوٹ بولا جائے گا، اس پر آج وزیراعظم ہاؤس میں ٹریننگ سیشن ہے۔حیدرزمان قریشی نے کہاکہ آئی ایم ایف سے ڈیل پر جھوٹ بولنے کے ٹریننگ سیشن کی سربراہی وزیراعظم کریں گے۔حیدرزمان قریشی نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی جلد آئی ایم ایف سے ہونے والی حقیقی ڈیل کی تفصیلات سامنے لائے گی

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…