ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

چودھری نثار ن لیگ میں متحرک ہوگئے،اراکین اسمبلی کی ملاقاتیں،اب کیا ہونے والا ہے؟ شیخ رشید نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا

datetime 12  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت تو چھوڑ سکتا ہے لیکن زرداری اور نواز شریف کو این آر او نہیں دے گا،ملک میں عمران خان کے علاوہ کوئی آپشن نہیں اور وہ پانچ سال پورے کرے گا،زرداری کی خواہش ہے شہبازشریف والا فارمولااستعمال کیاجائے،چوہدری نثار (ن) میں متحرک ہو گئے ہیں اور لاہور کے کچھ ممبرز کی ان سے ملاقات ہوئی ہے،دو سال عوام کیلئے مشکل ہیں اس کے بعد انہیں ریلیف ملنا شروع ہوجائے گا،

مولانا فضل الرحمان ساری زندگی سیاستدانوں کوا ستعمال کرتے رہے ہیں اور یہ پہلا موقع ہے کہ سیاستدان ان کی صلاحیتوں کی وجہ سے انہیں استعمال کرنے جارہے ہیں،پارلیمانی نظام جیسا بھی ہے اسے چلانا چاہیے،شہباز شریف کی ریکی کرائی ہے اور انہیں اپنی آنکھوں سے این آر او مانگتے دیکھا ہے، (ن) لیگ او رپیپلز پارٹی حکومت کیلئے کسی طر ح کا خطرہ نہیں ہے، بیروزگاری او رمعاشی بحران خطرہ ہے لیکن ملک بحران سے نکال لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے نجی ہوٹل میں ریلوے کے بیٹ رپورٹرز کے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف ڈیل کا ماسٹر ہے، چھوٹے نے بڑے کو پھنسا دیا ہے، شہباز شریف باہر گیا ہے لیکن ابھی تک واپس نہیں آیا، یہ کہا گیا کہ بجٹ سے پہلے واپس آ جائیں گے، میں پوچھتا ہوں کون سے بجٹ سے پہلے آئیں گے، شہباز شریف اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے کرپشن میں دس ہاتھ آگے ہے، تھکے ہوئے سیاستدانوں کی ایک ہی ڈیمانڈ اور مسئلہ ہے کہ انہیں باہر جانے دیا جائے، این آر او کے منگتے بھی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں،ڈھیل آگے چلی گی ہے اورعمران خان کا کردار مضبوط ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کو ڈیل یا ڈھیل کے ساتھ دیکھ رہا ہوں، آصف زرداری کریمینل ذہنیت رکھتا ہے،جیل اس کی محبوب اور سسرال ہے، آج کے سیاستدانوں میں اس کے علاوہ کوئی اور جیل نہیں کاٹ سکتا،

میں اتنا کہہ سکتا ہوں کہ عمران خان حکومت چھوڑ دے گا لیکن آصف زرداری اور نواز شریف کو این آر او نہیں دے گا۔انہوں نے کہاکہ آصف زرداری اور پیپلزپارٹی والے حساس ایشو پر بلاول بھٹوکے بیان دلوا رہے ہیں،زرداری خودبولے،آصف زرداری اور نواز شریف کا عمران خان کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ پہلے کہا تھا کہ شہباز شریف کی ڈیل اور ڈھیل چل رہی ہے، میرا اور شہباز شریف کا کمرہ آمنے سامنے تھا، میں نے ایک موٹر سائیکل والے کو پیچھے لگا رکھا تھا کہ شہباز شریف کہاں جاتا ہے اور میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ شہباز شریف این آر او مانگ رہا ہے،

باقی میں نے کسی کو این آر او مانگتے نہیں دیکھتا۔شیخ رشید نے کہا کہ چوہدری نثار (ن لیگ میں سرگرم ہوگئے ہیں اور ان کی لاہور کے ممبرز سے ملاقات ہوئی ہے۔انہوں نے صدارتی نظام کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ایسی باتیں کرنا ملک توڑنے کے مترادف ہے، پارلیمانی نظام جیسا بھی ہے اے چلانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دو سال عوام کیلئے مشکل ہیں اس کے بعد انہیں ریلیف ملنا شروع ہوجائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ساری زندگی سیاستدانوں کو استعمال کیا، اب سیاستدان انہیں استعمال کر رہے ہیں کیونکہ وہ ان کی صلاحیتوں سے واقف ہیں،فضل الرحمان وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے کے ماہر ہیں۔(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی حکومت کے لئے کوئی سیاسی خطرہ نہیں اور حکومت کے خلاف تحریک چلنے کا کوئی امکان نہیں۔

ملک کو دہشت گردی کا خطرہ دوبارہ لاحق ہو گیا ہے۔انہوں نے آئی ایم ایف کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ آج پیر کے روزآئی ایم ایف کے ساتھ اہم فیصلے ہوں گے،آئی ایم ایف کے بغیر کوئی چارہ نہیں تھا،آج ایمنسٹی سکیم کے حوالے سے بھی فیصلہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بتائے سات مہینوں میں کوئی کام غلط ہوا ہے،جو جتنا بڑا چیخا ہے اتنا بڑا نیب کا خام مال ہے،نیب کے پاس وسائل نہیں کہ اتنے بڑے چوروں کو ہاتھ ڈال سکیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری شاطر سیاستدان ہے،نوازشریف یا شہبازشریف تو نہیں زرداری پیسے دے سکتا ہے،عمران خان دس محاذوں پر لڑرہاہے،عید کے بعد تحریک نہیں چلے گی لیکن غربت اور بیروزگاری کے خلاف تحریک چلنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سچ بتاؤں تو عمران خان کے علاوہ کوئی آپشن نہیں وہ پانچ سال پورے کرے گا،(ن) لیگ کیلئے ہی مشکل وقت آئیگا،پیپلز پارٹی بلاول کو استعمال کررہی ہے،زرداری کی خواہش ہے شہبازشریف والا فارمولااستعمال کیاجائے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…