کراچی(این این آئی)آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کی واضح ہدایات اوراحکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے جھوٹی/غلط ایف آئی آرز کا اندراج کرانیوالوں کیخلاف صوبے بھر میں باقاعدہ کریک ڈاؤن کیا گیا جسکے نتیجے میں ایسے 26افرادکومتعلقہ عدالتوں سے تعزیرات پاکستان کی دفعات 182اور211کے استغاثہ کے تحت مختلف رقوم پرمشتمل جرمانہ کی سزائیں سنائی گئیں اور ایسابلاشبہ سندھ پولیس کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔آئی جی سندھ کو رپورٹ میں بتایا گیا کہ پی پی سی کی دفعات182اور211 کے تحت ڈسٹرکٹ گھوٹکی سے متعلقہ عدالتوں کو
ارسال کردہ 25استغاثہ میں اقدام قتل02،زیادتی02،ڈکیتی 04،اغواء/حبس بے جا07 معمولی زخمی/چوٹ03 چوری05جبکہ متفرق 02رہے۔ علاوہ اذیں ڈسٹرکٹ کورنگی سے چوری کی غلط اور جھوٹی رپورٹ پر ایک استغاثہ متعلقہ عدالت کو ارسال کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق تعزیرات پاکستان کی دفعات182اور211 کے تحت متعلقہ عدالتوں کو ارسال کردہ استغاذثہ کو اگرشرح تناسب کے لحاظ سے دیکھا جائے تو اقدام قتل8فیصد، زیادتی/زنا 8فیصد،ڈکیتی15فیصد، اغواء/حبس بیجا27، معمولی زخمی11فیصد، چوری23فیصدجبکہ متفرق08فیصدتھے۔