پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

سرکاری افسران کا کارنامہ، زندہ ملازم کو مردہ قرار دیکر لاکھوں روپے ہڑپ گئے

datetime 12  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)محکمہ تعلیم سندھ کے افسران نے زندہ ملازم کو مردہ قرار دیکر 40 لاکھ روپے ہڑپ لئے۔محکمہ تعلیم کے افسران نے فراڈ کے پرانے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، ممتاز جاکھرو نامی ٹیچر کو مردہ ظاہر کرکے ان کے جی پی فنڈز اور گریجویٹی کے 40 لاکھ سے زائد رقم کی بندر بانٹ کردی جبکہ ممتاز کی پنشن بھی کسی خاتون کو بیوہ دکھاکر منتقل کرائی گئی۔متاثرہ شخص نے محکمہ تعلیم اور محکمہ خزانہ کے گٹھ جوڑ کی اطلاع چیئرمین اینٹی کرپشن کو کی تو تفتیش میں کئی

انکشافات سامنے آئے۔تفتیش میں یہ پتا چلا کہ پنشن کیلئے جن بیوائوں کا انتخاب کیا گیا وہ بھی جعلی ہیں جبکہ شناختی کارڈز میں بھی ٹیمپرنگ کرکے ملازمین کی بیوہ ظاہر کیا گیا۔اینٹی کرپشن نے بدعنوانی میں ملوث محکمہ تعلیم اور خزانہ کے 89 افراد کے خلاف 13 مختلف ایف آئی آر درج کرلی ہیں جبکہ محکمہ تعلیم کے عبدالجبار اور صادق کٹوھڑ کیخلاف 9 مقدمات اور محکمہ خزانہ کے فدا حسین جمالی محمد، علی منگی اور اسد اللہ سومرو کیخلاف 7 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…