ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

صفائیاں کام نہ آئیں۔۔۔!!! داتا دربار دھماکے کے ملزم کا مبینہ سہولت کار گوجرانوالہ سے گرفتار

datetime 12  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانولہ(آن لائن)محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے ذیشان نامی شخص کو حراست میں لے لیا جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ داتا دربار دھماکے کے ملزم کا سہولت کار ہے۔ سی ٹی ڈی نے گوجرانولہ کے علاقے ایمن آباد میں ملزم ذیشان کو اس کے گھر سے حراست میں لیا، جس پر داتا دربار حملے میں سہولت کاری کا الزام ہے۔ دوسری جانب گرفتاری سے پہلے ذیشان نے اپنے ویڈیو پیغام میں

بتایا کہ اْس کی کریانے کی دکان ہے اور اْس کا دہشت گرد حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔مبینہ سہولت کار کا کہنا تھا کہ دھماکے کے وقت وہ دربار کے اندر موجود تھا اور ڈر کے باہر بھاگا، ویڈیو میں دیکھ کر اْسے حملہ آور کا سہولت کار سمجھا جارہا ہے۔یاد رہے کہ 8 مئی کی صبح داتا دربار کے باہر ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 اہلکاروں سمیت 12 افراد شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…