پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

اڈیالہ جیل میں کونسی محفلیں سجنے لگیں حیرت انگیز انکشاف کر دیا گیا

datetime 12  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی جانب سے بیرکوں کے اندر اور باہر سرعام جوئے کی محفلیں سجنے کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق موصول ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا گیاکہ قیدی بے دھڑک تاش کے پتوں پرہزاروں روپے کی بازی لگاتے رہے۔جوئے کی محفلوں کے ساتھ جیل میں موبائل فون کا استعمال بھی عام ہوگیا۔جن قیدیوں کو یہ سہولیات حاصل ہیں ان میں دہشتگردی،

قتل اور ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث قیدی بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ سال مئی میں نیشنل کاونٹر ٹیرارزم اتھارٹی (نیکٹا) کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ملک بھرکی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد گنجائش سے زیادہ ہو گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس وقت پنجاب کی 40 جیلوں میں 50 ہزار 405 قیدی موجود ہیں جبکہ گنجائش 30 ہزار 74 کی ہے اسی طرح سندھ کی 26 جیلیں 12 ہزار 245 قیدی رکھ سکتی ہیں لیکن یہاں بھی گنجائش سے کہیں زیادہ 18 ہزار 998 افراد قید ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا کی صورتحال بھی کچھ مختلف نہیں، 22 جیلوں میں 7 ہزار 587 کے بجائے 11 ہزار 330 قیدی موجود ہیں تاہم بلوچستان میں قیدیوں کی تعداد گنجائش سے کم ہے۔نیکٹا کے مطابق بلوچستان کی 11 جیلوں میں دوہزار 585 قیدیوں کی گنجائش ہے جبکہ یہاں دو ہزار 427 افراد قید ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…